نئی دہلی//سپریم کورٹ نے ریپبلک ٹی وی کے ایڈیٹر ان چیف ارنب گوسوامی کو فوری راحت مہیا کرتے ہوئے تین ہفتے تک ان کی گرفتاری یا کسی دیگر قسم کی سزا سے متعلق کارروائی پر جمعہ کو روک لگادی۔جسٹ ڈی وائی چندر چوڑ اور جسٹس ایم آر شاہ کی بینچ نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ کی گئی سماعت کے دوران ارنب کی عرضی پر سبھی چھ ریاستی حکومتوں کو نوٹس جاری کئے ۔عدالت نے ارنب کو اپنی عرضی میں ترمیم کی اجازت دی۔