اسلام آباد//پاکستان حکومت نے ملک گیر سطح پر جاری لاک ڈاؤن کی مدت کو 15دن کے لئے بڑھانے کے اعلان کے ایک دن بعد بین الاقوامی طیاروں کی آمدورفت پر لگی روک کو 15مئی تک بڑھا دی ہے ۔پاکستان کے محکمہ ہوابازی کی جانب سے اتوار کو جاری بیان میں بتایا گیا کہ طیاروں کی آمدورفت پر لگی روک 15مئی 2020کی نیم شب تک جاری رہے گی۔اس سے پہلے حکومت نے طیاروں کی آمدورفت پر 21اپریل تک روک لگائی تھی۔