نئی دلی //ملک میں کورونا وائرس کے معاملوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور اب تک 1823 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثروں کی تعداد بڑھ کر 33 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے اور اس دوران اس انفیکشن کی وجہ سے 67 لوگوں کی موت کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1075 ہوگئی ہے ۔وزارت صحت کی جانب سے کل شام جاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے سنگین طور سے متاثر مہاراشٹر میں متاثروں کی تعداد میں ایک دن میں 597 نئے معاملے درج ہونے کے بعد متاثرین کی تعداد دس ہزار کے قریب 9915 پہنچ گئی ہے ۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ریاست میں 32 اور لوگوں کی موت کے بعد اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 432 ہوگئی ہے ۔ گجرات میں متاثروں کی مجموعی تعداد 4082 ہوگئی ہے اور 16 مزید افراد کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 197 ہوگئی ہے ۔دہلی میں 125 نئے معاملے درج کئے جانے کی وجہ سے اب تک مجموعی طور سے 3439 لوگ اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں اور اسی دوران مرنے والوں کی تعداد 56 برقرار ہے ۔مدھیہ پردیش میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں متاثروں کے 99 نئے معاملے سامنے آئے جس سے متاثروں کی تعداد 2660 ہوگئی اور مرنے والوں کی تعداد دو بڑھ کر 130 ہوگئی ہے ۔راجستھان میں 74 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور ان کا اعدادوشمار بڑھ کر 2438 ہوگیا ہے ۔ ریاست میں اس دوران مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 51 ہوگئی ہے ۔ تمل ناڈو میں 104 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور متاثر مریضوں کی تعداد بڑھ کر 2162 ہوگئی ہے اور ریاست میں مرنے والوں کی تعداد دو بڑھ کر 27 ہوگئی ہے ۔ اترپردیش میں کورونا سے 2203 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 39 لوگوں کی موت ہوئی ہے ۔آندھرا پردیش میں 1403 اور کرناٹک میں 557 لوگ متاثر ہیں ا ور ان ریاستوں میں بالترتیب 31 اور 21 لوگوں کی موت ہوئی ہے ۔جنوبی ریاست تلنگانہ میں متاثروں کی مجموعی تعداد 1012 ہوگئی ہے ۔