نئی دہلی //ملک بھر میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہاہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس وائرس کے 3900 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اورمزید195مریضوں کی موت کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 1583 ہو گئی ہے۔ متاثر افراد کے صحت مند ہونے کی رفتار بھی تیز ہوئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے متاثر1020 افراد کے صحت مند ہونے کے ساتھ ایسے لوگوں کی تعداد12727 تک پہنچ گئی ہے ۔ راجستھان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 175 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور یہ تعداد بڑھ کر 3061 ہو گئی ہے ۔ ریاست میں انفیکشن سے چار مزید افراد کی موت کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد 77 ہو گئی ہے ۔ تمل ناڈو میں 527 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 3550 ہو گئی اوراب تک 31 افراد کی موت ہو چکی ہے ۔ مدھیہ پردیش میں اس وائرس کی زد میں اب ابتک 2942 افراد متاثر ہو چکے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید نو متاثرین کی موت کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 165 ہو گئی ہے ۔ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں 121 نئے کیسز سامنے آنے کے بعدمتاثرین کی مجموعی تعداد 2766 ہو گئی ہے ۔کورونا سے سات میزد افراد کی موت کے ساتھ ابھی تک ہلاک شدگان افراد کی 50 ہوگئی ہے ۔ وہیں ریاست میں ابھی تک 802 مریضوں کو علاج کے بعد اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے ۔تلنگانہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے تین نئے کیسز سامنے آئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ 1085 ہو گئی اور اب تک کل 29 افراد کی موت ہو چکی ہے ۔ کیرالہ میں اس مدت میں ایک بھی نیا کیس سامنے نہیں آیا ،ریاست میں متاثرین کی تعداد 500 پر برقرار ہے جبکہ چار افراد کی موت ہو چکی ہے ۔