نئی دہلی// ملک بھر میں کورونا وائرس ’کووڈ -19‘ وبا سے متاثرین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہاہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس وائرس کے ریکارڈ 2940 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اورمزید 126مریضوں کی موت کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 1768ہو گئی ہے.۔ کورونا وائرس سے متاثر افراد کے صحت مند ہونے کی رفتار بھی تیز ہوئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے متاثر1456 افراد کے صحت مند ہونے کے ساتھ ایسے لوگوں کی تعداد14183 تک پہنچ گئی ہے۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس کا پھیلائوملک کی 32 ریاستوں اورمرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ہوچکا ہے۔کورونا وائرس سے سب سے شدید متاثرریاست مہاراشٹر ہے جہاں حالات مسلسل تشویشناک ہوتے جا رہے ہیں اور گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 984 نئے کیسز کے بعد ریاست میں متاثرین کی تعداد 15525 تک پہنچ گئی ہے اور اس دوران 34 مزید افراد کی موت کے بعد اس وبا سے ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 617 ہو گئی ہے۔ وہیں ریاست میں 2465 متاثرمریض ٹھیک ہو چکے ہیں۔گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 441 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ متاثرین کی تعداد کے معاملہ میں دوسرے مقام پر برقرار ہے۔ گجرات میں متاثرین کی مجموعی تعداد 6245 ہو گئی ہے اور 49 مزید افراد کی موت کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد 368 تک پہنچ گئی ہے۔قومی دارالحکومت دہلی میں بھی حالات تشویشناک بنے ہوئے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 206 نئے کیسز درج کئے جانے کے بعد سے اب تک کل 5104 افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں۔ دہلی میں اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد اب بھی 64 ہی ہے جبکہ اب تک کل 1468 مریضوں کو علاج کے بعد اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔وہیں راجستھان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 97 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اوریہ تعداد بڑھ کر 3158 ہو گئی ہے۔ ریاست میں انفیکشن سے 12 مزید افراد کی موت کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد89ہو گئی ہے۔ تمل ناڈو میں 508 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 4058 ہو گئی اوراب تک 31 افراد کی اس ریاست میں موت ہو چکی ہے۔ مدھیہ پردیش میں اس وائرس کی زد میں اب ابتک 3049 افراد متاثر ہو چکے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 11 متاثرین کی موت کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 176 ہو گئی ہے۔ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں 104 نئے کیسز سامنے آنے کے بعدمتاثرین کی مجموعی تعداد 2880 ہو گئی ہے۔ کورونا سیچھ مزید افراد کی موت کے ساتھ ابھی تک ہلاک شدگان افراد کی تعداد 56 ہوگئی ہے۔ وہیں ریاست میں ابھی تک 987 مریضوں کو علاج کے بعد اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔