نئی دہلی//سوشل میڈیا انسٹاگرام پر نازیبا تبصرہ کرنے اور لڑکیوں کی فحش تصویریں شیئر کرنے کے الزام میں پولیس نے ’بوائز لاکر روم‘گروپ ایڈمن کو گرفتار کرلیا ہے۔ایک پولیس افسر نے بدھ کو بتایا کہ دہلی پولیس کی سائبر جرائم سیل نے’بوائز لاک روم‘ کے گروپ ایڈمن کو گرفتار کیا ہے۔گروپ کے ایک نابالغ رکن کو کل پولیس نے پکڑا تھا۔انہوں نے کہا کہ پولیس نے اس معاملے میں انسٹاگرام سے تفصیلی معلومات مانگی ہے تاکہ اس میں شامل سبھی لوگوں کی پہچان ک جاسکے۔پولیس نے اب تک دس لوگوں کی پہچان کی ہے۔ان میں سے نابالغوں کو چھوڑ کر سبھی سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔گروپ کے دیگر اراکین کا پتہ لگایا جارہا ہے۔افسر نے کہا کہ اس جرم میں استعمال سازوسامان گروپ کے نشاندہی کئے گئے لوگوں سے ضبط کیا گیا ہے۔ان کے پاس سے ضبط سامان کو فارینسک جانچ کیلئے بھیجا گیاہے۔واضح رہے کہ پولیس کو سوشل میڈیا کہ نگرانی کرنے کے دوران بوائز لاکر روم کا پتہ چلا تھا۔اس معاملے میں دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے پیر کو ایف آئی آر درج کرکے سائبر سیل کو جانچ کی ذمہ داری سونپی تھی۔