Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
نظم

رمضان سپیشل

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: May 10, 2020 3:30 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE

نعتِ رسولؐ

ہم عشقِ نبیؐدل میں بسانے میں لگے ہیں
فردوس میں گھر اپنا بنانے میں لگے ہیں
 
اعمال کو سنت کی ضیاء کرکے عطا ہم
نام و نشاں ظلمت کا مٹانے میں لگے ہیں
 
ہم عاشقِ سرکارِؐمدینہ ہیں زمانے
خود مٹ گئے ہم کو جو مٹانے میں لگے ہیں
 
کردار تو دیکھو ذرا اصحابِ نبیؐ کا
خود بھو کے ہیں اوروں کو کھلانے میں لگے ہیں
 
گردانِ دروُد اپنے لبوں پر نہیں یونہی
ہم خود کو جہنم سے بچانے میں لگے ہیں
 
یہ مرتبہ یہ شان یہ اعزازِ محمدؐ
سب اہلِ فلک ناز اُٹھانے میں لگے ہیں
 
خلوت ہو کہ جلوت ہو پئے اُمتِ عاصی
رب کو مرے سرکارؐ منانے میں لگے ہیں
 
ذکی طارق بارہ بنکوی
سعادتگنج۔بارہ بنکی،یوپی۔بھارت
موبائل نمبر؛7007368108
 

مرحبا اے ماہ رمضان !

توکہ تاباں، تجھ پہ نازاں حرفِ رحماں مرحبا
مرحبا صد مرحبا! اے ماہِ رمضان مرحبا
 
یہ مہینہ ہے مہینہ مغفرت کا دوستو
حکمِ رب سے قید ہوجاتا ہے شیطان مرحبا
 
چیر کے اُتری اندھیروں کا بھی سینہ روشنی
شان تیری منفرد ہے ماہِ فُرقاں مرحبا
 
ہر مسلماں کے لئے ہے رحمتوں کا مرحلہ
بابِ رحمت، رازِ تقویٰ، شانِ ایماں مرحبا
 
برکتوں کا تُو وظیفہ، رحمتوں کا تُو طریق
میرے ارمان، میرے خوباں، میرے رمضاں مرحبا
 
اس مہینے کی فضیلت ساتھ لے کر جائینگے
آخرت اور رحمتوں کے ساز و ساماں مرحبا
 
برکتیں اور رحمتیں لے کے تو آیا ہرطرف
ماہِ خوباں، ماہِ رمضاں، ماہِ قرآں مرحبا
 
اشرف عادل
کشمیر یونیورسٹی، حضرتبل سرینگر
موبائل نمبر؛770806455
 
 

نعت

 
جب چشمِ تصور میں ہو آئے مدینے میں
تب لطف سا آیا ہے بے رنگ سے جینے میں
 
میں نامِ نبیؐ لیکر چھو لوں گا ہر اک ساحل
طوفان بھی آجائے گر میرے سفینے میں
 
قرآں کی تلاوت کا آیا ہے مزہ ہم کو
جب نعت پڑھی ہم نے رمضاں کے مہینے میں
 
رحمت کا کوئی سایا اٹھتا ہے مری جانب
بیچیناں بڑھتی ہیں جب بھی مرے سینے میں
 
اخلاقِ محمدؐ کا پیغام ہے دنیا کو
کچھ بھی تو نہیں رکھا افراد سے کینے میں
 
اب کوئی مری قیمت کس طرح لگائے گا
تیری ہے چمک مولا دل جیسے نگینے میں
 
سید بصیر الحسن وفاؔ نقوی
ہلال ہائوس،مکان نمبر ۱۱۴/۴
نگلہ ملاح سول لائن ،علی گڑھ یوپی
موبائل؛9219782014
 
 

جُوئے رحمت

 
خیرو برکت اور فضیلت ہے مہِ رمضان کی
جوش میں ہوتی خدائی رحمتِ زیشان کی
دن ہیں اسکے بہترین اور راتیں خوب تر
روزہ داری اور تلاوت ہورہی قرآن کی
یہ خدا کا ہے مہینہ سب سے اعلیٰ اور عظیم
کررہا مہمان نوازی اپنے ہر مہمان کی
مغفرت اور جُوے رحمت منحصر اعمال پر
ہورہی پہچان اسمیں ساحلِ ایمان کی
قدر کی اک رات میں قرآن نازل ہوگیا
زُہد و تقویٰ سے ملے گی رات وہ عرفان کی
ہے مسلط آج ہم پر یہ وبائے لاعلاج
بخش دے اب یا الٰہی ہے قسم رمضان کی
واسطہ ہے میرے آقا مصطفیٰؐ کی شان کا
دور کرنا یہ بیماری ہیبت و ہیجان کی
رد نہ ہونگیں اب دعائیں، ہے مظفرؔ کو اُمید
راہیں وہ مسدود کردیگا یہاں شیطان
 
حکیم مظفر حسین مظفرؔ
باغبان پورہ لعل بازار
موبائل نمبر؛9622171322
 
 

سامانِ جنت

اللہ کا یہ ہم پر احسان ہوگیا ہے
دیکھو نصیب پھر مہِ رمضان ہوگیا ہے
آمد سے اُسکی مہکا ہے دو جہاں کا عالم
رحمت کے گل کِھلے سب گلستان ہوگیا ہے
برکات و بخششوں کی بارش ہوئی ہے ہر سُو
جنت کے راستے کا سامان ہوگیاہے
جس پل بھی مانگو دیتا ہے رب کریم اپنا
اور اب تو مانگنا بھی آسان ہوگیا ہے
اُمت وہ کیسے بھٹکے گی راہِ حق سے لوگو
نامِ نبیؐ کہ جسکا نگہبان ہوگیاہے
صوم و صلوٰۃ، تراویح، قرآن کی تلاوت
مصروف کس قدر ہر انسان ہوگیاہے
نیکی کمائیں ہر دم عصیاں سے دور رہ کر
قید اب تو دیکھو کیسے شیطان ہوگیا ہے
ہوجائے گا وداع جب، پھر کیا کریں سحرؔ ہم
دل سوچ کر یہی سب بے جان ہوگیا ہے
 
ثمینہ سحر مرزا
بڈھون، راجوری، جموں وکشمیر
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

شرپسند عناصر کی جانب سے غلط استعمال کا خدشہ | بھدرواہ میں 74موبائل ٹاوروں پر انٹرنیٹ معطل
جموں
بانہال حادثہ میںموٹر سائیکل سوار نوجوان لقمہ اجل
خطہ چناب
رام بن ۔ بانہال سیکٹر میں بارشیں | گرمی سے قدرےراحت،ٹریفک کی روانی جاری
خطہ چناب
چھاترو کشتواڑ میں تیسرے روز بھی آپریشن جاری
جموں

Related

نظم

نظمیں

May 24, 2025
نظم

نظمیں

May 17, 2025
نظم

نظمیں

May 10, 2025
نظم

نظمیں

April 26, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?