جموں//لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو نے آج نئے منتخب شدہ جموںوکشمیر پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین بی آر شرما کو آج یہاں اپنے عہدے کا حلف دِلایا۔بی آر شرما جوکہ ایک ریٹائرڈ آئی اے ایس آفیسر ہے، نے چیئرمین سٹاف سلیکشن کمیشن کی حیثیت سے بھی کام کیا ہے۔اِس موقعہ پر چیف سیکرٹری بی و ی آر سبھرامنیم ،فائنانشل کمشنر صحت و طبی تعلیم اتل ڈولو، پرنسپل سیکرٹری محکمہ داخلہ شالین کابرا، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری بپل پاٹھک، سیکرٹری قانون، انصاف و پارلیمانی اچل سیٹھی اور دیگر اعلیٰ اَفسران اور نئے منتخب چیئرمین کے اہلِ خانہ بھی موجو دتھے۔