نئی دہلی//ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ 19) سے 2003 افراد فوت ہوگئے ہیں، جس کے بعد اس وائرس کی وجہ سے مرنے والے افراد کی تعداد 11903 ہوگئی ہے ۔اسی عرصے کے دوران، انفیکشن کے 10974 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں اور 6922 متاثرہ افراد صحت مند ہوچکے ہیں۔صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے بدھ کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، کورونا وائرس کے 10974 نئے کیسوں سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 354065 ہوگئی ہے ۔ کورونا وائرس سے اموات کی تعداد بھی بڑھ کر 11903 ہوگئی۔ ملک میں اس وقت کورونا کے 155227 فعال کیسز موجود ہیں اور صحت یاب افراد کی تعداد اب تک 186935 ہے ۔اس وبا سے ملک میں مہاراشٹر سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے ۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران، ریاست میں کورونا وائرس کے 2701 کیس سامنے آئے ہیں اور 1409 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 113445 ہوگئی ہے اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 5537 ہوگئی ہے ۔ اس دوران ریاست میں 1802 افراد بیماری سے صحت یاب ہوچکے ہیں، جس کے بعد صحت مند افراد کی تعداد 57851 ہوگئی ہے ۔کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملے میں تامل ناڈو دوسرے نمبر پر ہے ۔