نئی دہلی// ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ 19) کے 14ہزار516 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اس وبا سے مزید 375 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔مرکزی وزارت برائے صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے ہفتے کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس کے نئے کیسز کے ساتھ کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 3لاکھ95ہزار048 ہوگئی ہے اور اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 12ہزار948 ہوگئی ہے ۔ مہاراشٹرا میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 3827 کیسز درج کئے گئے اور 142 ہلاکتیں ہوئی ہیں ۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1لاکھ24ہزار331 ہوگئی ہے اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 5893 ہوگئی ہے ۔ تامل ناڈومیںکورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 54ہزار449 تک پہنچ گئی ہے اور اب تک اس وبا کے سبب 666 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) قہربرپا کر رہا ہے ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 3137 نئے کیسز کے سامنے آنے کے ساتھی ہی کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 53ہزار116 ہوگئی۔ اسی دوران 66 مریضوں کی ہلاکت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 2035 ہوگئی۔ گجرات میں اب تک 26ہزار141 افراد اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 1618 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ ریاست میں 18ہزار159 افراد اس وبا سے صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔ اترپردیش میں اب تک کورونا وائرس کے 15ہزار785 کیسز سامنے آئے ہیں اور اس وائرس سے 488 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ 9638 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔راجستھان میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 14ہزار156 ہوگئی ہے اور اب تک 333 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ، جبکہ 10ہزار997 افراد پوری طرح سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔