نئی دہلی//مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے ہند۔ چین فوجی تصادم میں حکومت پر الزام لگانے کے لئے کانگریس لیڈر راہل گاندھی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں چھوٹی سیاست سے اوپر اٹھ کر ملک کے مفاد میں اتحاد دکھانا چاہئے ۔مسٹر شاہ نے اس جھڑپ میں زخمی ہوئے فوج کے ایک جوان کے والد کا ویڈیا ٹوئٹ پر پوسٹ کیا ہے اور حکومت پر الزام لگانے کے لئے مسٹر گاندھی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ بہادر جوان کے باپ نے گاندھی کو واضح پیغام دیا ہے ۔ جب پورا ملک متحد ہے تو مسٹر گاندھی کو بھی ایسے میں گھٹیا سیاست سے اوپر اٹھ کر قومی مفاد میں اتحاد دکھانا چاہیے ’’۔اس ویڈیو میں جوان کے باپ کہہ رہے ہیں کہ ہندوستانی فوج چینی فوج کو ہرا سکتی ہے اور مسٹر راہل گاندھی کو اس معاملے میں سیاست نہیں کرنی چاہئے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کا بیٹا ٹھیک ہونے کے بعد پھر سے ملک کے لئے لڑے گا۔