نئی دہلی// کورونا وائرس کے درمیان لوگوں کی جا ن بچانے کی کوششوں میں مصروف نیتا امبانی اور ان کے ادارہ رلائنس فائوندیشن کو دنیا کے اہم سماجی خدمت گار وں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے ۔امریکہ کی معروف میگزین ٹاون اینڈ کنٹری کی 2020کی اس فہرست میںنیتا امبانی واحد ہندستانی سماجی خدمت گار ہیں۔ لاک ڈاون کے دوران معاشرہ کے مختلف طبقات کے لئے ان کی راحتی کوششوں، غریبوں کو کھانا اور ملک کے پہلے کووڈ۔19اسپتال جیسی سماجی خدمات کے لئے فہرست میں جگہ دی گئی ہے ۔ٹم کک، اوپرا ونفرے ، لارین پاویل جابس، لاڈر فیملی، ڈونا ٹیلہ ورساچے اور مائکل بلومبرگ جیسے اہم نام بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔ امبانی اور فاونڈیشن کی کوششوں کا اعتراف کرتے ہوئے میگزین نے کہا کہ رلائنس فائونڈیشن۔رلائنس انڈسٹریز کا سماجی خدمت گار ادارہ ہے ، جسے نیتا امبانی نے قائم کیا تھا اور وہ اس کی چیرپرسن ہیں۔ ادارہ نے کورونا کے اس نہایت چیلنجنگ دور میں فرنٹ لائن پر لاکھوں مزدوروں اور غربا کو کھانا اور ماسک تقسیم کئے ، ہندستان کا کووڈ۔19مریضوں کے لئے پہلا اسپتال قائم کیا اور ہنگامی راحت فنڈوں میں سات کروڑ 20لاک ڈالر کا عطیہ کیا۔ فہرست میں شامل کئے جانے کے موقع پر رلائنس فاونڈیشن کی چیرپرسن نیتا امبانی نے کہا کہ بحران کے وقت راحت کے لئے وسائل کے ساتھ ہمدردانہ رویہ کی بھی بہت ضرورت ہوتی ہے ۔ گزشتہ کچھ برسوں میں ہم نے بحران کے وقت اپنی کوششوں کو موثر بنانے کیلئے فاونڈیشن اور رلائنس انڈسٹریز میں کثیر جہتی اور منظم عمل کو اختیار کرتے ہوئے خود کو تیار کیا ہے ۔ ہم خوش اور شائستہ ہیں کہ عالمی سطح پر ہماری اس پہل کو تسلیم کیا جارہا ہے جب بھی ضرورت ہو ہم اپنی تنظیم، حکومت اور معاشرے کی مدد کے لئے پرعزم رہیں گے ۔نیتا امبانی کی قیادت میں رلائنس فاونڈیشن نے ممبئی میں مقامی حکام کے ساتھ مارچ کے پہلے مہینے میں ہی دو ہفتہ سے بھی کم وقت میں 100بیڈ کا کووڈ۔19اسپتال بنانے کا کام کیا۔ اپریل میں بیڈ کی تعداد بڑھا کر 220کردی گئی۔رلائنس فاونڈیشن نے ‘انا سیوا’ نامی ایک ملک گیر فوڈ سروس شرو ع کی، جس میں اب تک تقریباً پانچ کروڑ لوگوں کو کھانا دستیاب کرایا گیا ہے ۔