اورنگ آباد//مہاراشٹر کے اورنگ آباد ضلع میں گزشتہ ایک پکھواڑے سے کورونا وائرس (کووڈ۔ 19) کے پازیٹیو معاملوں کی تعداد بڑھنے کے پیش نظر ضلع کی جامع مسجد میں کاشف العلوم مدرسہ کو 100 بستر والا قرنطین مرکز بنایا گیا ہے ۔اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن (اے ایم سی) کے ذرائع کے مطابق اے ایم سی صحت افسر نیتا پاڈالکر نے پازیٹیو معاملوں کے رابطے میں آنے والے لوگوں کو کوارنٹین سینٹر میں رکھنا شروع کردیا ہے ۔