نئی دہلی //قومی دارالحکومت میں پیر کو مسلسل 16ویں دن پٹرول کی قیمتیں تقریباً 20 ماہ کی بلند ترین سطح پر بڑھ گئیں جبکہ ڈیزل کی قیمت ایک نئے ریکارڈ کی سطح تک پہنچ گئی۔ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق ، دہلی میں کل پٹرول کی قیمت 33پیسے اضافے کے ساتھ 79.56 روپے فی لیٹر ہوگئی ، یہ 29 اکتوبر 2018کے بعد کی بلند ترین سطح ہے ۔ ڈیزل کی قیمت میں 58 پیسے اضافے کے ساتھ ، یہ ریکارڈ 78.78.85 فی لیٹر فروخت ہوا۔ پٹرول کے مقابلے ڈیزل کی قیمت میں تیزی سے اضافے کی وجہ سے دونوں کا قیمتوں میں فرق صرف 71 پیسے رہ گیا ہے ۔07 جون سے ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔ ان 16 دنوں میں ، دہلی میں پٹرول 8.30 روپے یعنی 11.65 فیصد اور ڈیزل 9.46 روپے یعنی 13.63 فیصد مہنگا ہوگیا ہے ۔کولکاتہ اور ممبئی میں پٹرول کی قیمت بالترتیب 32 ،32 پیسے اضافے سے 81.27 روپے اور 86.36 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ چنئی میں پٹرول 29 پیسے کے اضافے سے 82.87 روپے فی لیٹر ہوگیا۔کولکاتہ میں ڈیزل 53 پیسے مہنگا ہوکر 74.14 روپے ، ممبئی میں 55 پیسے مہنگا ہوکر 77.24 روپے اور چنئی میں 50 پیسے مہنگا ہوکر 76.30 روپے فی لیٹر پر آگیا۔