نئی دہلی//مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ایمرجنسی کی45ویں برسی پر کانگریس ہر تنقید کرتے ہوئے جمعرات کو کہا کہ اقتدار کے لالچ میں ایک کنبے نے ملک میں ایمرجنسی نافذ کی تھی۔مسٹر شاہ نے کل کئی ٹوئٹ کرکے کانگریس پر تنقید کی اور ایمرجنسی کو یاد کرتے ہوئے کہا ‘‘45 برس قبل اس دن اقتدار کے لالچ میں ایک خاندان نے ملک میں ایمرجنسی نافذ کردی تھی۔ادھربھارتیہ جنتاپارتی کے صدر جگت پرکاش نڈا نے ملک میں ایمرجنسی کی 45ویں برسی پر جمعرات کے روز کانگریس کو ہدف تنقید بناتے ہوئے اسے تاریخ کا سیاہ باب قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس آمرانہ ذہنیت نے سیاسی مفاد حاصل کرنے کے لئے ملک پر ایمرجنسی مسلط کی۔مسٹر نڈا نے ٹوئٹر پر ‘ایمرجنسی کا سیاہ باب’ عنوان سے مشترک کی گئی پوسٹ میں لکھا ‘‘سال 1975 میں آج ہی کے دن سیاسی مفادات کی تکمیل کے لئے اس وقت کی حکومت نے ایمرجنسی کا اعلان کرکے حکومت کے خلاف بولنے والوں کو جیل میں ڈالا۔ (یو این آئی)