نئی دہلی// مشرقی لداخ میں حقیقی کنٹرول لائن پر ہندوستان اور چین کے درمیا ن جاری فوجی تعطل کے درمیان زمینی حالات کا جائزہ لینے کے بعد فوجی سربراہ منوج مکند نروانے نے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کو لداخ دورہ کے بعد انہیں تازہ صورتحال سے واقف کرایا۔ سنگھ بھی روسی دورے سے واپس آئے ہیں۔ لداخ کے دو دن کے دورے پر گئے جنرل نروانے نے گلوان وادی میں چینی فوجیوں کے ساتھ جھڑپ میں زخمی ہوئے فوجوں سے اسپتال جاکر ملاقات کی۔ انہوں نے چینی فوجیوں کے ساتھ 15 جون کی رات گلوان میں چینی فوج کو جواب دینے والے فوجیوں کو تعریف کا ایک خط بھی دیا۔ جنرل نروانے نے سنگھ کو حقیقی کنٹرول لائن پر گزشتہ دنوں کے واقعہ، وہاں کی سرگرمیوں اور فوج کی تیاریوں کے بارے میں تفصیل سے واقف کرایا۔