لکھنؤ// کورونا بحران میں چیلنجز کو بخوابی انداز میں مواقع میں تبدیل کرنے کے لئے یوگی حکومت کی تعریف کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو کہا کہ دنیا کے کئی ممالک سے بھی بڑی آبادی والے اترپردیش نے کورونا وائر س سے پیداہونے والے حالات سے جس اچھے ڈھنگ سے مقابلہ کیا ہے وہ بے مثال ہے ۔دیگر ریاستوں کو بھی اس سے ترغیب لینے کی ضرورت ہے ۔'خود انحصار اتر پردیش روزگار مہم' کا افتتاح کرتے ہوئے وزیر اعظم نے ' کہا کہ پوری دنیا کے لئے دہشت بنے کورونا وائرس کی ویکسین تیار ہونے تک لوگوں کو ددو گز کی دوری اور فیس ماسک کا استعمال کرنا چاہے ۔ یہی اس جان لیوا وائرس سے بچے رہنے کی واحد ترکیب ہے ۔انہوں نے کہا کہ جب دیگر ریاستیں کورونا وائر سے مقابلے میں پریشان ہیں یوپی نے اپن ترقی کے لئے اتنی بڑی اسکیم شروع کردی ہے ۔ ایک طرح سے مصیب سے بنے ہر موقع کو یو پی حکومت پورا فائدہ اٹھا رہی ہے ۔ دنیا کے چار ترقی یافتہ ممالک اسپین،فرانس، اٹلی اور برطانیہ کی کل آبادی اترپردیش کے برابر ہے جہاں جدید ٹیکنالوجی سمیت دیگر ضرور وسائل کی بہتات ہے ۔اس کے باوجود ان چار ممالک میں کورونا وائرس سے ایک لاکھ 30ہزار سے زیادہ افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔