سرینگر//موجودہ حالات میں کووِڈ19- کے پھیلاؤ کو روکنے اور عوام کو نزدیک تر بینکنگ سہولیات فراہم کرنے کی غرض سے جموں و کشمیر بینک نے جنوبی کشمیر کے تاریگام کولگام میں اپنے ایک نئے اے ٹی ایم کو عوام کے نام وقف کیا۔اس اے ٹی ایم کو ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام شوکت اعجاز بٹ اور بینک کے زونل ہیڈ فیاض احمد بٹ نے مشترکہ طور کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈی سی شبیر احمد بٹ ، کلسٹر ہیڈ کولگام افتخار عبداللہ صوفی، لیڈ ڈسٹرکٹ منیجر غلام رسول میر اورتاریگام برانچ ہیڈ میر شکیل احمداوربینک کے کئی دیگر افسران بھی موجود تھے۔ جے کے بینک اے ٹی ایم کا افتتاح کرتے ہوئے مہمان خصوصی شوکت اعجاز بٹ نے کہا کہ موجودہ حالات میں ڈیجیٹل خدمات کی بہت زیادہ اہمیت ہے اور اس حوالے سے جموں و کشمیر بینک قابل قدر کام انجام دے رہا ہے۔