جموں//جموں و کشمیر بینک نے ویشنو دیوی نارائن ہسپتال ککریال کٹرامیں اپنی ایک نئی شاخ اور آن سائٹ ’اے ٹی ایم‘ کا افتتاح کیا۔ یہ افتتاح بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر راکیش کمار کے ہاتھوں کی گئی جن کے ساتھ بینک کے چیئرمین و منیجنگ ڈایئریکٹرراجیش کمار چھبر بھی تھے ۔جدید ٹیکنالوجی سے لیس بینک کی اس 951 ویں شاخ اور اے ٹی ایم کو عوام کے نام وقف کرنے کے موقع پر ایڈیشنل چیف ایگزیکٹیو آفیسر وویک ورما،ڈائریکٹر SMVDنارائن ہسپتال ایم ایم متھاون، پرنسپل نر سنگ کالج شیلا کینی، چیف اکاأنٹس آفیسر ڈاکٹر گوپال شرما، ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ ایسو سی ایشن کٹرا راکیش وزیر کے علاوہ بینک کے زونل ہیڈ سشیل کمار گُپتا، کلسٹر ہیڈ راجیش گپتا اور راجیش دوبے بھی شاملِ تقریب تھے۔اس موقع پر شرائن بورڈ کے چیف ایگزیکٹیوآفیسر راکیش کمار نے کہا کہ موجودہ حالات میں جموں و کشمیر بینک کی یہ کاوشیں قابل سرہانا ہیں۔ بنک کے چیئرمین نے سرکار کی طرف سے چلائے جا رہے کسان پکھواڑے مہم کے حصے کے بطور علاقے کے چند کسانوں میں کسان کریڈٹ کارڈ بھی تقسیم کئے۔ انہوں نے نئی شاخ کے عملہ پر زور دیا کہ وہ اپنے گاہکوں کو بینک کے منصوبے کے مطابق سب سے بہتر خدمات بہم رکھنے میں اپنے آپ کو وقف رکھیں اور انہیں ہر طرح کی بینک کاری سہولیات سے روشناس کریں۔