نئی دلی // دہلی ہائی کورٹ نے انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والے تبلیغی جماعت سے وابستہ150ارکین کی کل ضمانت منظور کی ۔ انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والے تبلیغی جماعت سے وابستہ اراکین پر پاسپورٹ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرکے غیر قانونی طریقہ سے انڈیا میں داخل ہونے،کرونا وائرس پھیلانے، اقدام قتل دفعہ 307 اور دفعہ 304 انڈین پینل کورٹ دفعہ 14 اور سیکشن کوڈ 19 سینٹرل ایکٹ کے الزام میں جیل میں بند تھے ۔ان کے کیس کی پیروی کررہے وکلا نے بتا یا کہ عدالت نے ویزا مخالف قانون کے اہم ثبوت نہ پائے جانے کے بعد ضمانت عرضی منظور کر لی۔ادھر تبلیغی جماعت سے منسلک 17 غیر ملکی افراد کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے بڑی راحت ملی ہے۔ ہائی کورٹ نے ان سبھی غیرملکی باشندوں کو ضمانت دے دی ہے۔ تبلیغی جماعت کے ان افراد کو 10-10 ہزار کے نجی مچلکوں پر ضمانت دی گئی ہے۔