نئی دہلی // ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے قہر کے درمیان گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 37148 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیںاور متاثرہ افراد کی تعداد اب 11.55 لاکھ کو عبور کر چکی ہے ۔منگل کے روز وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابقملک میںمتاثرہ افراد کی تعداد 1155191 ہوگئی جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 587 سے بڑھ کر 28084 ہوگئی۔ ملک کی مختلف ریاستوں میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صورتحال پر نظر ڈالیں تو ریاست مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے 8240 نئے کیس رپورٹ ہوئے اور 176 افراد کی موت ہوگئی۔ یہاں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 318695 اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 12030 ہے ۔ تمل ناڈو میں 4985 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اوراسی عرصہ میں 70 افراد کی موت، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد 175678 اور مرنے والوں کی تعداد 2 ہزار 551 ہوگئی ہے ۔قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا وبا کی حالت اب کچھ کنٹرول میں ہے اور یہاں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کی شرح میں قدرے کمی واقع ہوئی ہے ۔ دارالحکومت میں اب تک 123747 افرادوبا سے متاثر ہوئے ہیں اور ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 3663 ہوگئی ہے ۔ اب تک قومی راجدھانی میں 104918 مریض جان لیوا وائرس سے شفایاب ہوئے ہیں۔ جنوبی ہندوستان کی ریاست کرناٹک متاثرہ افراد کی تعداد کے لحاظ سے چوتھے نمبر پر پہنچ گیا ہے ۔ ریاست میں 67420 افرادوائرس کا شکار ہوئے ہیں اور1403 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔آندھرا پردیش میں 53724 افراد متاثر ہوئے ہیں اور اموات کی تعداد 696 ہوگئی ہے۔آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش کورونا وائرس کے کیسز کے معاملہ میں گجرات کو پیچھے چھوڑ کر چھٹے نمبر پر آگیاہے ۔
ایک دن میں 24ہزارسے زائد شفایاب
نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے قہر کے درمیان گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یہ بات راحت کی ہے کہ اس وبا سے تقریبا ساڑھے چوبیس ہزار افراد شفایاب ہوئے اور صحت مند ہونے والوں کی تعداد 7.24 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے ۔ملک میں ایک دن میں پہلی بار 24491افراد صحت مند ہوئے ہیں۔ اسی عرصہ میں وائرس کے نئے کیسز میں بھی کمی واقع ہوئی ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 37148 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو کل کے مقابلہ میں 3،277 کم ہیں۔