جموں //حکومت نے ایک آئی اے ایس اور متعدد کے اے ایس افسران کے تبادلے عمل میں لائے ہیں ۔محکمہ عمومی انتظامی کی طرف سے جاری ہونے والے ایک حکمنامہ کے مطابق ایس ڈی ایم جموں سائوتھ شری کانت(آئی اے ایس) کو تبدیل کرکے ، صوبائی کمشنر کشمیر کے دفترایڈیشنل ڈپٹی کمشنر تعینات کیاگیاہے ۔اس کے علاوہ ایس ڈی ایم پٹن سید نصیر احمد کو ایس ڈی ایم پہلگام ،ڈپٹی سیکریٹری محکمہ سکول ایجوکیشن ابھیشیک ابرول کو ایس ڈی ایم جموں (سائوتھ)،ایس ڈی ایم پہلگام سید فہیم احمد کو ایس ڈی ایم پٹن ،ایس ڈی ایم ککر ناگ اویس مشتاق کو ایس ڈی ایم سرینگر(ایسٹ)،ایس ڈی ایم بجبہاڑہ محمد جہانگیر کھانڈے کو ایس ڈی ایم ککر ناگ اورایس ڈی ایم سرینگر ایس سندیپ سنگھ بالی کو اسسٹنٹ کمشنر (نزول)سرینگر تعینات کیاگیاہے ۔دریں اثناء ایک اور حکمنامہ میں محکمہ عمومی انتظامی نے 10افسران کومرکزی زیر انتظام علاقہ لداخ میں تعینات کیاہے ۔ان افسران میں جنرل منیجر جموں وکشمیر ٹی ڈی سی کشمیر ناصر محمود خان،ڈپٹی سیکریٹری جل شکتی محکمہ منو ہنسا،یونین سیکریٹری ٹرانسپورٹ چاند سنگھ، انڈر سیکریٹری سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ جعفر حسین شیخ ،انڈر سیکریٹری جموں وکشمیر سروس سلیکشن بورڈ نریش کمار، پرائیویٹ سیکریٹری برائے چیئرمین فی سٹرکچر کمیٹی سکول ایجوکیشن محمد عمران،سیکشن افسر محکمہ اینمل و شیپ ہسبنڈری وجے کماراور سیکشن افسر محکمہ عمومی انتظامی سوامی راج شامل ہیں ۔لداخ تعیناتی کی یہ مدت دوسال کی ہوگی۔