نئی دہلی// ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کوویڈ۔ 19) کے 350823 نمونوں کی جانچ کی گئی ہے ۔جمعرات کو انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے 350823 نمونوں کا ٹیسٹ کیا گیا اور اس کے ساتھ ہی اب تک جانچ کئے گئے نمونوں کی کُل تعداد 1,50,75,369 ہوگئی ہے ۔ملک میں کورونا ٹیسٹنگ لیبز کی تعداد بھی بڑھ کر 1284 ہوگئی ہے ۔ ٹیسٹنگ کے عمل کو تیز کرنے سے ، گذشتہ 24 گھنٹوں میں انفیکشن کے ریکارڈ 45720 نئے معاملوں کی تصدیق ہوگئی ، جس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 1238635 ہوگئی ہے ۔ ملک میں انفیکشن کے 426167 فعال کیس ہیں۔جمعرات کو انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے ٹیسٹ کرنے والی لیبوں کی فہرست میں مزید آٹھ لیبز شامل کی گئیں۔ سرکاری لیبز کی تعداد 895 اور نجی لیبز 389 ہیں۔اس وقت ریئل ٹائم آرٹی پی سی آر پر مبنی ٹیسٹ لیب 650 (سرکاری: 397 ، نجی: 253) ہیں جبکہ ٹرونیٹ پر مبنی ٹیسٹ لیبز کی تعداد 526 (سرکاری : 464 ، نجی: 62)ہیں اور سی بی این اے ٹی پر مبنی ٹیسٹ لیب 108 (سرکاری: 34 ، نجی: 74) ہیں۔ان 1284 لیبز نے 22 جولائی کو کورونا وائرس کے انفیکشن کا پتہ لگانے کے لئے 350823 سویبز کا ٹیسٹ کیا۔