نئی دہلی// ملک بھر میں کورونا وائرس کووڈ ۔19 کے ٹیسٹ کرنے والی لیبز کی تعداد بڑھ کر 1290 ہوگئی ہے ۔انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے ذریعہ جمعہ کو جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کی تشخیص کرنے والی لیبوں کی فہرست میں مزید چھ لیبز شامل کی گئیں۔ ان میں سے سرکاری لیبز کی تعداد 897 اور ُُپرائیویٹ لیبوں کی تعداد 393 ہے ۔اس وقت ریئل تائم آرٹی پی سی آر پر مبنی ٹیسٹ لیب 653 ہیں (سرکاری: 399، پرائیویٹ: 254) جبکہ ٹروانیٹ پر مبنی ٹیسٹ لیبز کی تعداد 530 ہے (سرکاری: 466، پرائیویٹ: 64) اور سی بی این اے ٹی پر مبنی ٹیسٹ لیب 107 (سرکاری: 32، پرائیویٹ: 75) ہیں۔ اس مدت کے دوران ، سی بی این اے اے ٹی پر مبنی ٹیسٹ لیبز کی تعداد میں ایک لیب کم ہوئی ہے ۔ان 1284 لیبز نے 23 جولائی کو کورونا وائرس کے انفیکشن کا پتہ لگانے کے لئے 352801 نمونوں کی جانچ کی۔ اس طرح اب تک مجموعی طور پر 15428170 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے ۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ چھ ماہ قبل 23 جنوری تک، پونے میں صرف ایک لیب میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی جانچ کی سہولت تھی لیکن اب ملک بھر میں 1290 لیبز کورونا وائرس کے انفیکشن کی جانچ کے لئے مستقل طور پر کام کر رہی ہیں۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس (کووڈ 19) کے 352801 نمونوں کی جانچ کی گئی۔
شفایابی کی شرح63.45فیصد
نئی دہلی// گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں ریکارڈ 34602 افراد کوروناوائرس سے شفایاب ہوئے ہیں اور اب تک اس وبا سے متاثر افراد کی مجموعی تعداد آٹھ لاکھ کوعبورکرچکی ہے اور کورونا کی شفایابی کی شرح بڑھ کر 63.45 فیصد ہوگئی ہے ۔مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعہ کے روز جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی طرف سے کوروناوائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور اس کا موثر علاج کی حکمت عملی کامیاب ہوتی نظر آرہی ہے ، جس کی وجہ سے لوگ دن بدن کورونا شفایاب ہورہے ہیں۔ اس وقت ملک میں 817209 افراد میں کورونا سے شفایابی کی شرح بہتر ہوگئی ہے ۔