جموں //مرکزی سرکار نے ایک اہم فیصلے میں کشمیری زعفران کو جی آئی ٹیگنگ کی سندجاری کی ہے۔ مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر جی سی مرمو نے کہا کہ کشمیری زعفران کو مضبوطی کے ساتھ عالمی بازار میں لانے کے سلسلے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ جی آئی ٹیگ ملنے سے کشمیر زعفران کو عالمی بازار میں اہمیت حاصل ہوگی جس سے کسانوں کو فائدہ ہوگا۔لیفٹیننٹ گورنر نے ڈائریکٹر ایگریکلچر کشمیر کی سراہانہ کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری زعفران کی شان رفتہ بحال کرنے کے سلسلے میں جموں و کشمیر اور مرکزی سرکارنے مل کر کام کیااور یہ اس جانب ایک اور اہم قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ سٹیٹ آف آر سپائس پارک کی اگلے مہینے شروعات ہونے سے کشمیر میں عفران کی مارکیٹنگ کو ایک نئی جہت ملے گی۔ اس موقعے پر پرنسپل سیکریٹری اگریکلچر پروڈکشن ڈیپارٹمنٹ نے کہا کہ جی آئی سرٹیفکیٹ سے اس بات کی یقین دہانی ہوتی ہے کہ یہ ایک مخصوص علاقے کی پیدا وار ہے اور اسکا ایک اعلیٰ معیار بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے زعفران میں ملاوٹ کا سلسلہ بھی ختم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ لیفٹیننٹ گورنر کی ہدایت پر زعفران کے کھیتوں میں Sprinkler Irrigation System نصب کیا جارہا ہے جو آئندہ دو ہفتوں کے اندر اندر مکمل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سپائس پارک اور Sprinkler Irrigation System پلانٹ کے افتتاح کے بعد کسان زعفران کی کاشت میں خاطر خواہ تبدیلی دیکھیں گے۔