بھوپال//کورونا وائرس کووڈ 19 کے انفیکشن کی تصدیق کے بعد، مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان کل یہاں چرایو اسپتال میں اپنے علاج کے لئے یہاں پہنچے ۔مسٹر چوہان نے اپنی کورونا رپورٹ کے مثبت آنے کے بارے میں معلومات ٹوئیٹ کے ذریعہ دی تھی۔ اس کے فورا بعد ہی، وہ چرایو اسپتال پہنچ گئے ۔ قبل ازیں، اپنے پیغام میں، انہوں نے کہا تھا کہ وہ علاج کے دوران ریاست کا کورونا سے متعلق جائزہ لینے کی کوشش کریں گے ۔ بصورت دیگر، یہ سینئر وزراء نروتم مشرا، بھوپندر سنگھ، وشواس سارنگ اور پربھورام چودھری کریں گے ۔مسٹر چوہان 25 مارچ سے روزانہ کورونا سے متعلق امور کا جائزہ لے رہے ہیں۔دریں اثنا، گذشتہ چار پانچ دن کے دوران مسٹر چوہان کے ساتھ رابطے میں آنے والے وزراء ، افسران، قائدین اور دیگر افراد بھی ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کر رہے ہیں۔ اپنی سرکاری ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ، وہ یا تو قرنطین ہیں اور ان کی صحت پر نگاہ رکھے ہوئے ہیں یا احتیاطی طور پر جانچ پڑتال کر رہے ہیں۔سرکاری ذرائع کے مطابق،مسٹر چوہان نے خود ہی گذشتہ تین چار دنوں میں ان سے رابطے میں آنے والوں سے درخواست کی ہے کہ وہ قرنطین کے ذریعے ضروری اقدامات کریں۔