جنیوا/ بیجنگ / / عالمی وباکورونا وائرس (کووڈ-19) کے پھیلاؤ میں روز افزوں اضافہ ہورہا ہے اور آج تک 1.59 کروڑ سے زیادہ افراد اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور6.42 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔اس جان لیوا وبا کے ناصرف مریضوں میں بلکہ اس سے اموات میں بھی ہر روز اضافہ ہو رہا ہے ۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 59 لاکھ 45 ہزار 37 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 6 لاکھ 42 ہزار 775 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 55 لاکھ 59 ہزار 383 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 66 ہزار 225 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 97 لاکھ 42 ہزار 879 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ کورونا وائرس سے امریکہ سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 48 ہزار 490 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 42 لاکھ 48 ہزار 327 ہو چکی ہے ۔کورونا وائرس کے امریکہ میں 20 لاکھ 71 ہزار 763 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیر علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 19 ہزار 98 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 20 لاکھ 28 ہزار 74 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے لحاظ سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں یہ وائرس 85 ہزار 385 زندگیاں نگل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 23 لاکھ 48 ہزار 200 تک جا پہنچی ہے ۔ساؤتھ افریقہ میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات6 ہزار 343 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک مجموعی کیسز4 لاکھ 21 ہزار 996 رپورٹ ہوئے ہیں۔میکسیکو میں کورونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 42 ہزار 645 ہو گئی جبکہ کوروناوائرس کے کیسز 3 لاکھ 78 ہزار 285 ہو گئے ۔پیرو میں کورونا کے باعث اب تک 17 ہزار 843 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ یہاں کوروناوائرس کے کیسز 3 لاکھ 75 ہزار 961 رپورٹ ہوئے ہیں۔چلی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 8 ہزار 914 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 3 لاکھ 41 ہزار 304 ہو گئے ۔اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 28 ہزار 432 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 3 لاکھ 19 ہزار 501 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 45 ہزار 677 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 97 ہزار 914 ہو چکی ہے ۔
ارجنٹائنا 5493 نئے کیس درج
بیونس آئرس// ارجنٹائنا میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس کے 5493 نئے کیسز کی تصدیق کے بعد ملک میں اس کے نامتاثرین کی تعداد 153520 ہوگئی۔یہ اطلاع وزارت صحت نے دی۔ وزارت کے مطابق ایک روز قبل ہی ملک میں کورونا کے ریکارڈ 6127 نئے مریض سامنے آئے تھے اور110افراد کی موت ہوئی تھی۔ وزارت نے جمعہ کے روزجاری کردہ ایک بلیٹن میں کہا ’’گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کے 5493نئے کیسز کی تصدیق ہوگئی ہے ، جس کے بعد ملک میں 153520 افراد اس مہلک وائرس سے متاثر ہوئے ہیں‘‘۔وزارت نے بتایا کہ 105 مزید مریضوں کی موت کے بعد کورونا سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 2807 ہوگئی ہے ۔و اضح رہے پوری دنیا میں ڈیڑھ کروڑ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔
کورونا ویکسین اگلے سال ہی دستیاب ہو سکے گی :ڈاکٹر فاؤچی
یواین آئی
واشنگٹن// وبائی امراض کے امریکہ ماہر ڈاکٹر انتھونی فاؤچی نے کہا ہے کہ کوروناوائرس سے بچاؤ کی ویکسین کے محفوظ ہونے کا تعین اس سال دسمبر تک کر لیا جائے گا ، لیکن یہ ویکسین اگلے برس کے وسط میں ہی بڑے پیمانے پر دستیاب ہو سکے گی۔’واشنگٹن پوسٹ‘ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تازہ انٹرویو سے خوش ہیں جس میں صدر ٹرمپ نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ماسک پہنیں اور سماجی فاصلہ برقرار رکھیں۔ڈاکٹر فاؤچی نے کہا کہ کورونا وائرس کے بارے میں کچھ باتیں اب بھی تحقیق طلب ہیں کہ یہ وائرس بچوں میں کس حد تک پھیلتا ہے اور کیا بچے یہ وائرس بڑوں کو بھی لگا سکتے ہیں؟۔
چین میں34 نئے کیس درج
بیجنگ// چین میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس کے 34 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے ، جن میں سے 29 گھریلو منتقلی کے کیسز ہیں۔نیشنل ہیلتھ کمیشن نے اپنی یومیہ کی رپورٹ میں کہا ہے کہ جمعہ کے روز جیانگ آنگ میں گھریلو پھیلاؤ کے 20اور صوبہ لیاؤننگ میں نو کیسزکی تصدیق ہوگئی ہے ۔کمیشن نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے اس عرصے کے دوران ملک میں کسی کی موت نہیں ہوئی ہے ۔