سرینگر//جموں کشمیر میں وسیع ترقیاتی عمل کو یقینی بنانے کیلئے سرکاری موقف کو واضح کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے بارہمولہ ضلع میں قیاتی پیشرفت کا جائزہ لیا۔انہوں نے ضلع میں انڈسٹریل ڈیولپمنٹ فائنانس کارپوریشن کے تحت جٹی پل و21کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کرنے کو منظوری دی،جبکہ یہ پل گزشتہ22برسوں سے مکمل ہونے کا انتظار کر رہا ہے۔انہوں نے اس پل کو دو برسوں میں مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ ضلع ہیڈ کواٹر پر بیسوں وفود سے ملاقات کے دوران لیفٹنٹ گورنے نے عوامی امورات کے مختلف کاموں کے مطالابات کا نوٹس لیا۔انہوں نے تمام ضلع ترقیاتی کمشنروں کو متحدہ گرانٹ کی پہلی قسط کے تحت50لاکھ روپے واگزار کرنے کا بھی اعلان کیا،تاکہ ان عوامی نوعیت کے کاموں کو ترجیجی بنیادوں پر کیا جائے اور خطے میں کلہم ترقی کا ماحول قائم کیا جاسکے۔ انہوں نے اپنے دورے کے دوران ترقیاتی عمل اور دیگر مقامی مسائل کا مکمل احاطہ کیا۔ان کے ہمراہ مشیر بصیر احمد خان،چیف سیکریٹری بی وی آر سبھرمنیم،محکمہ خزانہ کے فائناشل کمشنر ڈاکٹر ارن کمار مہتہ،محکمہ صحت و طبی تعلیم کے فائنانس کمشنر اتل ڈھلو، محکمہ افزائش، زراعت و باغبانی کے پرنسپل سیکریٹری نوین کمار چودھری،صوبائی کمشنر پی کے پولے،آئی جی پی کشمیر وجے کمار،ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر جی این ایتو،ایس ایس پی بارہمولہ عبدالقیوم،چیف انجینئراںاور مختلف محکموں کے سربرہاں بھی موجود تھے۔ اس دوران لیفٹنٹ گورنر نے گورنمنٹ میڈیکل کالج بارہمولہ کا بھی معائنہ کیا،اور اس پر جاری کام کی رفتار کا جائزہ لیا۔انہیں اس موقعہ پر مطلع کیا گیا کہ اس کالج کی تعمیر پر139کروڑ روپے خرچ کئے جا رہے ہیں اور یہ سال2021میں مکمل ہوگا۔ انہوں نے متعلقہ تعمیراتی ایجنسیوں کو تعمیراتی کام میں سرعت لانے کی تاکید کی تاکہ یہ معیاد بند وقت کے دوران مکمل ہو۔لیفٹیننٹ گورنر نے ڈاک بنگلہ کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے سمگرا سکیم کے تحت 10بچوں میں خصوصی ایڈز اور ایپلائینسز تقسیم کیں۔ انہوں نے بچوں کی فلاح و بہبود کے بارے میں گہری دلچسپی ظاہر کی اور افسران کو ہدایت دی کہ وہ انہیں بہترین سہولیات فراہم کریں۔اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر جی این یتونے ضلع میں جاری ترقیاتی کاموں کی ایک تفصیلی پاورپوائنٹ پریزنٹیشن پیش کی۔ انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر کو ان کامیابیوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا جو مختلف سیکٹرز میں ریکارڈ کی گئیں ہیں۔انہوں نے پی ایم جی آیس وائی کے تحت حاصل کردہ کامیابیوں کے بارے میں گورنر کو آگاہ کیا ۔انہیں بتایا گیا کہ بارہمولہ میں مارچ 2021 تک پی ایم جی ایس وائی کے تحت تمام مستحق افراد کا احاطہ کرلیا جائے گا۔ جائزہ کے دوران ، لیفٹیننٹ گورنر نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ ضلع کی ترقی کیلئے ایک ڈسٹرکٹ کیپیکس پلان مرتب کریںتاکہ عام لوگوں کی ضروریات کو حل کیا جا سکے ۔لیفٹیننٹ گورنر نے افسران کو ہدایت دی کہ عوامی شکایات کے بروقت تدارک کے لئے فوری طور پر خدمات کی فراہمی کے طریقہ کار کو بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی جائے۔اس کے علاوہ گورنر نے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا ای افتتاح اور ای سنگ بنیاد رکھا ۔انہوں نے گورئمنٹ ڈگری کالج پٹن کا اکیڈمک بلاک ،1×6.3 ریسوینگ اسٹیشن اچھہ بل، رفیع آبادکااوربنگ ڈارہ میںنالہ ننگلی پر 1×20 M سٹیل پل کا ای سنگ بنیاد رکھا ۔انہوں نے چھانہ محلہ میں نالہ ننگلی پر 1x20M سٹیل پل ،کھیتانگن سے تیکہ واگورہ سڑک ،ہتچی پورہ چاٹوسہ روڈ کا ای افتتاح کیا ۔عوام تک پہنچنے کے پروگرام کے تحت ایل جی نے بارہمولہ اور چہل بونیار میں 18عوامی وفود کے ساتھ ملاقات کی اور انہیں درپیش مسائل اور مشکلات کے بارے میں جانکاری حاصل کی ۔وفود میں بی ڈی سی چیرپرسنز ،میونسپل کمیٹیوں کے صدور ،پنچ و سرپنچ ،سیاسی لیڈر بھی شامل تھے ۔میر مشتاق ،جاوید حسین بیگ ،شعیب میر سمیت مختلف سیاسی پارٹیوں کے کارکنوں نے بھی ایل جی کے ساتھ ملاقات کی اور ان کی نوٹس میں کئی معاملے لائے ۔وفود نے کے سی سی قرضوں کو معاف کرنے ،سڑکوں کی کشادگی اور تجدید و مرمت ،پینے کے صاف پانی کی فراہمی،صحت شعبہ کیلئے ڈھانچے ،ٹرانسپورٹروں،تاجروں اور کسانوں کیلئے خصوصی اکنامک پیکیج کا مطالبہ کیا۔