Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
خطہ چناب

کھڑی بانہال کا مرکزی بازار مکمل طور خاکستر

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: September 20, 2020 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
بانہال // بانہال کی تحصیل کھڑی میں آگ کی ایک ہولناک واردات میں آڑپنچلہ مارکیٹ میں تین منزلہ رہائشی مکان ، شاپنگ کمپلیکس اور سرکاری راشن سٹور سمیت 28 دکانیں کروڑوں روپے کی مالیت کے مال و اسباب سمیت جل کر راکھ ہوگئے۔ فائر سروس سٹیشن 16 کلومیٹر دور بانہال میں ہونے کی وجہ سے جب تک آگ بجھانے والا عملہ پہنچ پاتا، کھڑی کی مرکزی مارکیٹ آگ کے شعلوں کی نذر ہوکر راکھ بن چکی تھی۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ آگ بجلی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ۔بانہال سے16 کلومیٹر دور اور ناچلانہ کے مقام پر جموں سرینگر شاہراہ سے 5 کلومیٹر دور کھڑی تحصیل ہیڈکوارٹر میں فائر اینڈ ایمر جنسی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے  مقامی لوگوں نے رضاکارانہ طور پر آگ بجھانے کی ناکام کوشش کی جس کے دوران کئی لوگ زخمی بھی ہوئے۔مقامی نوجوانوں نے جمعہ کی شب احتجاجی مظاہرے بھی کئے۔ لوگوں کا کہناہے کہ وہ کھڑی میں فائرسروس سہولیات رکھنے کی مانگ پچھلی دو دہائیوں سے کر رہے ہیں مگر اب تک اس معمولی نوعیت کے عوامی  مسئلے کی طرف حکام اور وقت کی سرکاروں  نے کبھی بھی کوئی توجہ نہیں دی اور نتیجے کے طور پر ماضی کی طرح  ایک بار پھر کھڑی مارکیٹ خاکسترہوگیا اور کروڑوں روپے مالیت کی املاک جل کر خاک ہوگئی۔ جونہی آگ کے شعلے مارکیٹ سے بلند ہوگئے تو متاثرین بے بسی سے فائر سروس کا انتظار کرتے رہے ، انکے کریانہ ، منیاری ، کاسمیٹکس ، کپڑے ، گارمنٹس ، فوٹو سٹیٹ ، کمپوٹر ، ہوٹل اور دیگر ڈھانچے ایک ایک کر کے آگ کی شعلوں کی نذرہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ بانہال اور رام بن سے کھڑی پہنچی فائر سروس گاڑیوں میں خرابی بھی تھی اور آگ بجھانے کے دوران پانی بھی ختم ہوگیا۔  لوگوں کا مطالبہ ہے کہ متاثرین کو بھرپور معاوضہ دیا جائے اور علاقے میں فائر سروس سہولیات بہم کرائی جائیں کیونکہ اس طرح کے واقعات روز ہورہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر رام بن ناظم زئی خان نے آتشزدگی سے متاثرہ مارکیٹ کا دورہ کیا اور وہاں عوامی وفود سے بات کی۔ لوگوں نے ان سے معاوضہ اور فائر سروس سٹیشن کی مانگ کی۔ ڈپٹی کمشنرنے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ وہ آگ کی اس افسوسناک وردات میں نقصانات سے دوچار ہوئے دکانداروں کی ہر ممکن مدد کیلئے ڈیزاسٹر منیجمنٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی کو اپنی شفارشات لکھیں گے اور انشورنس رکھنے والے دکانداروں کے دستاویزی معاملات حل کروانے میں مدد کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مطالبے کے مطابق کھڑی اور اْکڑال میں فائر ٹینڈرس کو دستیاب رکھنے کیلئے فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے متعلقہ افسران سے خط و کتابت کی گئی ہے اوروہ اس سلسلے میں محکمہ داخلہ کو بھی اپنی گذارشات پیش کرینگے تاکہ دونوں جگہوں پر آگ بجھانے والی گاڑیاں موجود رہ سکیں ۔
 

سجاد شاہین کا متاثرین سے اظہار ہمدردی

بانہال// نیشنل کانفرنس کے رہنما اور ضلع صدر رام بن سجاد شاہین نے بانہال حلقہ کی مین مارکیٹ کھڑی میں آتشزدگی کے واقعہ میں املاک کو ہونے والے نقصان پر غم کا اظہار کیا۔ آتشزدگی کا واقعہ 18 تا 19 ستمبر کی درمیانی رات کے دوران پیش آیا جس میں دو درجن سے زیادہ دکانیں اور کروڑوں مالیت کا سامان جل کر راکھ ہوگیا۔اپنے دورہ کے دوران متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شاہین نے انہیں ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ پر بھی زور دیا کہ وہ آتشزدگی کے واقعہ کے متاثرین کے لئے امداد اور بحالی کے اقدامات کریں۔
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پی ڈی پی کاعوامی مسائل کو لیکر احتجاجی مارچ ناکام، معتدد رہنما گرفتار
تازہ ترین
رشوت خوری کے خلاف کریک ڈاؤن،انسدادِ بدعنوانی بیورو نے ڈی ڈی سی ممبرکو ساتھی سمیت گرفتار کیا
تازہ ترین
شری امرناتھ یاترا:بھگوتی نگر بیس کیمپ پر یاتریوں کی بڑی تعداد میں آمد شروع
تازہ ترین
اودھم پور میں شراب فروش گرفتار، غیر قانونی شراب بر آمد:پولیس
تازہ ترین

Related

خطہ چناب

منشیات کیخلاف جنگ جاری | بھدرواہ سے دو منشیات فروش گرفتار

June 30, 2025
خطہ چناب

امرناتھ یاترا سے پہلے یاترا ڈرائی رن مکمل جموں سے ڈویژنل کمشنر اور آئی جی پی جموں نے قیادت کی

June 30, 2025
خطہ چناب

ڈوڈہ میں مویشی کی کوشش ناکام ۔6مویشی بازیاب، گاڑی ضبط ، ملزم گرفتار

June 30, 2025
خطہ چناب

امرناتھ یاترا کیلئے چندرکوٹ اور بانہال سمیت شاہراہ پر سیکورٹی و دیگر انتظامات مکمل ضلع میں 37 لنگر قائم ، چندرکوٹ وبانہال میں 7ہزار یاتریوں کے قیام کے انتظامات

June 29, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?