اونتی پورہ//اونتی پورہ پولیس اور سپورٹس فورم کھریو کے باہمی اشتراک سے کھریوپانپورمیںایک والی بار ٹورنامنٹ منعقد کیا گیا ہے ۔اس دوران ایس ایس پی اونتی پورہ طاہر سلیم نے ٹورنا منٹ کا افتتاح کیا ۔جنوبی کشمیر کے پولیس کھریو پانپورمیں کھیل سرگرمیوں کو جاری رکھتے ہوئے ایک اور والی بال ٹورنا منٹ کھیریو سپورٹس فورم کے اشتراک سے علاقے میںشروع کیا ، جس کا پہلا افتتاحی مقابلہ کھریوں کے کھیل میدان میںکھیلا کیاگیا ہے ۔اس ٹورنا منٹ میں علاقے کے8ٹیمیں شرکت کر رہے ہیں ۔دوران ٹورنا منٹ کے افتاح جمعہ کے روز بعد دو پہر ایس ایس پی اونتی پورہ طاہر سلیم خان نے کیا،جس دوران انہوں نے یہاں موجود تمام ٹیموں کے کھلاڑیوں سے بات چیت کر کے انہیں کھیلوںکی اہمیت سے آگاہ کیا۔طاہر سلیم نے یہاں موجود کھیلاڑیوں کو یقین دلایا کہ کھیل کھود کی سرگرمیوں کو بڑہاوا دینے کے لئے اونتی پورہ پولیس کھلاڑیوں کو ہر طرح کے مدد کی یقین دہانی کی ہے ۔ایس ایس پی نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ اونتی پورہ پولیس کھریو اور پانپور علاقوں میں ایک ایک والی بال اور کرکٹ ٹونا منٹ منعقد کر رہا ہے جس میںمتعدد ٹیمیں شرکت کریںگے اور پولیس ہرطرح کا مدد کریگا۔اس تقریب میں کھلاڑیوں اورٹیموں میں کھیل کھود کا سامان بھی تقسیم کیا گیا ہے۔اس تقریب میںایس ڈی پی او پانپور اور ایس ایچ او کھریو کے علاوہ معزز شہریوں اور شائقین کرکٹ کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔