Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
افسانے

افسانچے

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: October 11, 2020 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE

شہرت

وزیر نے وہسکی کا  چوتھا پیگ چڑھایا اور بائیں ہاتھ کی پشت سے منہ صاف کرکے اطراف میں کھڑے اپنے چاہنے والوں سے کہا۔کوئی ساغر دل کو بہلا تا نہیں۔۔۔میں تو اب ایک فراموش شدہ آدمی ہوں۔۔۔ جب سے کرونا وائرس نے اس ملک میں اپنا کام شروع کیا ہے، تب سے سب لوگ اسی کے نام کی مالا جپتے ہیں، کوئی ہمارا نام بھی نہیں لیتا ہے۔میڈیا بھی ہم کو یوں بھول گیا ہے جیسے ہمارا وجود ہی نہ ہو۔ اگراسی طرح گمنامی کے غار میں پڑا رہا تو میرا کیا ہوگا۔۔؟ اس نے‌سوالیہ نگاہوں سے سب کی طرف دیکھا۔
اس کے سب سے بڑے ‌چمچے نے ‌اس کے گھٹنوں میں جھک کر کہا۔۔۔ سر آپ گھبرا یئے مت سب ٹھیک ہوگا۔
سر بھی پازیٹو۔ بھی پازیٹو 
پازیٹیو۔ پ ا ز ی ٹ۔ یو
اچانک وزیر اچھل پڑا۔۔۔پازیٹیو ! ہاں! پازیٹو۔۔
تین دن بعد اسے اطلاع ملی کہ پورے ملک میں ہر ایک کی زبان پر اسی کا نام ہے اورمیڈیا میں اسی کا ذکر ہو رہا ہے۔ وہ خودکووڑ اسپتال کے سپیشل کمرے میں بیڈپر بیٹھا ہے۔ اس کے لبوں پر مسکراہٹ کے پھول بکھرے ہوے ہیں۔
 
 
 

قربانی

جب سے  سید محمد عابد سلیمانی پاش کالونی میں رہنے لگا تھا  تب سے اس نے اپنے  ڈاؤن ٹاون  کے رشتہ داروں سے تعلقات قائم رکھنے میں کبھی کوئی دلچسپی نہیں دکھائی تھی۔ اس کی بیوی بھی اپنے  سابقہ رشتہ داروں کو  بھول گئی تھی۔ نئی کالونی میں آکر محمد عابد نے اپنے نام کے ساتھ سید اور شاہ بھی چپکا دیا تھا۔ اس کے دو بھائی اب بھی ڈاون ٹاون میں رہتے تھے ۔اُن میں سے ایک بھائی  ایک  گرینیڈ  دھماکہ میں زخمی ہوکر  دونوں ٹانگوں سے محروم ہوچکاتھا  اور اس کی بیوی  گھر  گھر جاکر  صفائی ستھرائی کا کام کر کے شوہر اور بچوں کا  پیٹ  پالتی تھی  مگر  اب کرونا وایرس کی  وجہ سے  اس کی کمائی نفی  کے برابر تھی۔
عید آئی تو حسب معمول سید محمد عابد سلیمانی  نے بیوی  سے قربانی کا ذکر کیا تو ہمسایوں اور احباب و اقارب کی فہرست تیار کی گئی۔ کس کس کو بھیڑ کی پوری  ران بھیجنی ہے اور کس کس کو گوشت کے بڑے بڑے ٹکڑے بھیجنے ہیں ۔
کئی بھیڑ قربان کئے گئے اور سبھوں پر اپنی دھاک بٹھائی گئی۔میاں بیوی خوش تھے  اور اپنے بیٹے اور بیٹی کے سا تھ  نئے ملبوسات میں ملبوس دسترخوان پر انواع و اقسام کی ضیافتوں سے لطف اندوز ہو رہے  تھے ۔۔اچانک  فون کی  گھنٹی بجی ۔۔۔۔ سید محمد عابد سلیمانی نے  فون کان سے لگایا  اس کا دونوں ٹانگوں سے محروم بھائی کہہ رہا تھا ۔۔۔عید مبارک بھائی جان ۔۔۔اس سے پہلے وہ کچھ جواب  دیتا بیک گراونڈ سےایک معصوم لڑکی کی بھرائی آواز اسکے کانوں سے ٹکرائی۔
ماں آج عید ہے۔ دیکھو میرے کپڑے  پھٹے ہوئے ہیں اور ہاں میں اِس اُبلے ہوئے ساگ کے ساتھ  چاول نہیں  کھاؤں گی ۔۔۔یہ سن کر اُسے یوں محسوس ہوا جیسے اچانک زلزلہ آیا اور اس کی جھوٹی شان و شوکت کا شیش محل چکنا چور ہوا ۔۔۔
 
ہمدانیہ کالونی بمنہ سرینگر
موبائل نمبر; 9 419004094
 
 
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ہاکی انڈیا نے سینئر خواتین کے قومی کیمپ کے لیے 40 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا
تازہ ترین
پاکستانی پنجاب میں بارشوں سے نشیبی علاقے زیر آب، 48 گھنٹے میں 70 شہری جاں بحق
بین الاقوامی
ضلع مجسٹریٹ جموں ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ کے سی ای او کے طور بھی کام کریں گے
تازہ ترین
بارہمولہ: جہلم میں 55 سالہ شخص غرقآب ، بچاؤ کارروائی جاری
تازہ ترین

Related

ادب نامافسانے

افسانچے

July 12, 2025
ادب نامافسانے

ماسٹر جی کہانی

July 12, 2025
ادب نامافسانے

ضد کا سفر کہانی

July 12, 2025

وہ میں ہی ہوں…! افسانہ

July 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?