سرینگر//وادی کشمیر سے تعلق رکھنے والے آرینز کے طلبا نے جموں کشمیر کو بااختیار بنانے سے متعلق ایک ویبنار کا انعقاد کیا جائے گا جس میں اے آئی سی ٹی ای کے وائس چیئرمین ڈاکٹر ایم پی پونیا مہمان خصوصی ہوں گے۔ ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری ڈی سی سرینگر، نثار احمد وانی ڈائریکٹر ٹورازم جموں و کشمیر،جی این وار صدر پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن جموں و کشمیر اور محمود احمد خان سیکریٹری اسٹیٹ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن ویبنار میں مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ ڈاکٹر انشو کٹاریہ چیئرمین آرینز گروپ ویبنار کی صدارت کریں گے۔ڈاکٹر انشو کٹاریہ نے کہا کہ اس ویبنار کا مقصد طلبا کو ملک کی بہتری کے لئے وادی میں اور اس کے باہر زیادہ سے زیادہ محنت کے لئے حوصلہ افزائی کرنا ہے۔اس موقع پر وادی میں آرینزکی جانب سے پہلی شمسی کشتی کا نیا ورژن بھی لانچ کیا جائے گا۔ وادی کشمیر میں سیاحت کو راغب کرنے کے لئے شمسی کشتی دو ماہ تک چلائے گی۔ واضح رہے کہ یہ کشتی گذشتہ سال شروع کی گئی تھی۔ اس بار آرینز زیادہ طاقت اور بڑے جوش و خروش کے ساتھ کشتی کو دوبارہ لانچ کریں گے۔کٹاریہ نے مزید کہا کہ آرینز گروپ اپنے جے کے طلبہ پر فخر محسوس کرتا ہے کیونکہ وہ جدت طرازی کے میدان میں اپنے سینئروں کی وراثت کو آگے بڑھائیں گے اور ان وجوہات کی بنا پر آرینز طلبہ کے لئے ایک مقبول منزل بن کر ابھری ہے۔ کشمیر کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے 2000 سے زیادہ طلاب بی ٹیک ،ایل ایل بی ، بی اے ایل ایل بی ، ایم بی اے ، بی بی اے ، بی سی اے ، بی کام ، بی ایس سی (ایگری) ، جی این ایم ، سمیت مختلف کورسز میں آرینز میں زیر تعلیم ہیں۔ اے این ایم ، بی ایڈ ، ایم اے (ادو) ، بی فارمیسی ، ڈی فارمیسی ، پولی ٹیکنک ڈپلومہ وغیرہ۔