سری نگر /سابق وزیر اعلی عمر عبداللہ نے بدھ کے روز جموں وکشمیر سے تعلق رکھنے والے سن رائزرس حیدرآباد (ایس آر ایچ) کے آئی پی ایل کھلاڑی عبدالصمد کو ان کی سالگرہ کے موقع پر کامیابی کی تمنا کی اور نیک خواہشات پیش کیں ۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹویٹر پر نیشنل کانفرنس (این سی) کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا کہ '' عبد الصمد سالگرہ مبارک ہو۔ آپ کو بڑی کامیابی اور ترقی کے لئے نیک خواہشات ،ساتھ ساتھ طویل اور روشن کیریئر اور فٹنیس واچھی صحت کے لئے دعا۔ آپ سن رائزرس کی کامیابیوں میں تعاون کرتے رہیں اور آئندہ مقابلوں میں اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ برقرار رکھیں ۔جموں و کشمیر سے آئی پی ایل کھیلنے والے دوسرے کرکٹ کھلاڑیوں میں پرویز رسول اور راسخ سلام شامل ہیں ۔