منیلا//فلپائن میں لوزون جزائرے کے بکول علاقے میں سمندری طوفان ‘گونی’ سے کم از کم 10 افراد ہلاک اور 3 دیگر لاپتہ ہوگئے ۔ یہ اطلاع فلپائن کے محکمہ شہری تحفظ کے شعبہ او سی ڈی نے دی ہے ۔او سی ڈی نے بتایا کہ شدید متاثرہ صوبہ البے میں نو افراد کی موت ہوگئی جبکہ ایک شخص کی موت صوبہ کٹانڈواینس میں ہوگئی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق‘گونی’ کے 225-310 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہواؤں کی وجہ سے طوفان نے اتوار کی صبح 4:50 بجے لوزن جزیرے پر دستک دی۔او سی ڈی کے مطابق طوفان کے نتیجے میں 3.90 لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے ۔ 3.45 لاکھ سے زیادہ افراد سرکاری سہولیات مراکزمیں رہ رہے ہیں۔طوفان کی وجہ سے بکول کے علاقے میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے بڑی تباہی ہوئی ہے ۔