سوپور//سوپورپولیس کے اہتمام سے جاری سپورٹس فیسٹول کے چودہویں روز خوشحال اسٹیڈیم تلی بل اورایم ای ٹی گرائونڈسوپورمیںچار کرکٹ میچ کھیلے گئے۔پہلا میچ پینگانگ دروسوکرکٹ کلب اور بادام باغ کرکٹ کلب کے درمیان کھیلا گیا جوپینگانگ دروسونے43رن سے جیتا۔دوسرا مقابلہ کنگس الیون سوپور اور اے سی سی تارزو کے درمیان کھیلا گیا جس میںکنگس الیون سوپور نے ایک وکٹ سے اے سی سی تارزوکوشکست دی۔تیسرا میچ شگوسپورٹس سوپوراور جے سی سی سوپور کے درمیان ہواجس میں شگو سپورٹس نے 41رن سے جے سی سی سوپور کو ہرایا۔ایک اور مقابلے میں زالورہ الیون کو سٹی سپورٹس سوپور نے تین وکٹ سے شکست دیدی۔