شوپیان // محکمہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس شوپیان کے اہتمام سے’تندرست بھارت ‘کے تحت لڑکیوں کیلئے زونل سطح کا ٹریکنگ کیمپ بیتاب ویلی پہلگام میں اختتام پذیر ہوا اور طالبات کو انعامات سے نوازا گیا۔ ٹریکنگ پروگرام میں ضلع شوپیاں کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی متعدد لڑکیوں نے بڑھ چڑھ کر شرکت کی۔ اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی یوتھ سروس اینڈ سپورٹس آفیسر شوپیان گورمکھ سنگھ کے علاوہ متعلقہ محکمہ کے ملازمین،اساتذہ صاحبان اور طالبات کی بڑی تعداد موجود تھی۔ گورمکھ سنگھ نے کہاکہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کود کی اہمیت وافادیت پر روشنی ڈالی اور طالبات کو صحت مند رہنے اور ہر محاذ پر متحرک رہنے کے لئے کھیل کود میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے پر زور دیا۔ اختتامی تقریب پرطالبات نے مختلف پروگرام پیش کئے۔