سرینگر// ڈی پی ایس سرینگر کے دو طلاب احسان اشرف بکتو اور قریہ فیصل نے وشو ایسو سی ایشن سرینگر کی جانب سے منعقدہ مقابلے میں تمغے حاصل کئے ہیں۔ اس چمیشن کا انعقاد گندن اسٹڈیم راجباغ میں وشو ایسو سی ایشن آف جموں کشمیر کے جھنڈے تلے کیا گیا تھا۔ قاریہ فیصل نے تالومیں سونے کا تمغہ اور احسان اشرف نے چاندی کا تمغہ سانڈا مقابلے میں جیت لیا۔ اسکول کے وائس پرنسپل شفق افشان نے طلاب کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا’’ طلاب کی کامیابی پرمسرت ہے،اور اسکول کے اس واعدے کی بھی عکاسی ہے کہ طلاب کو ذہانت کے ہر امتحان میں شامل کیا جائے گا‘ اسکول کے چیئرمن وجے دھر نے بھی طلاب کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی کارکاردگی اور کامیابی پر خوش ہے۔