نئی دہلی/ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی اور سابق اوپنر وریندر سہواگ سمیت متعدد کرکٹرز نے ملک کو دیوالی کی مبارکباد دی۔وراٹ نے کہا ‘‘میری جانب سے آپ اور آپ کے اہل خانہ کو دیوالی کی نیک خواہشات۔ آپ کو اس دیوالی پر امن اور خوشحالی نصیب ہو’’۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اس بار پٹاخے نہ جلائیں اور ماحول کی حفاظت کریں’’۔ اس کے علاوہ اپنے گھر والوں کے ساتھ مٹی کے دیئے جلائیں اور مٹھائیوں کے ساتھ منائیں۔ہندوستانی ٹیم کے سابق اوپنر وریندر سہواگ نے گنش جی کی تصویر ٹویٹ کرتے ہوئے دیوالی کی نیک تمنائی پیش کی۔ سہواگ نے ٹویٹ کیا ‘‘آپ کی زندگی ہمیشہ پیار اور خوشی سے روشن رہے ، آپ سب کو دیوالی مبارک ہو’’۔ٹیم انڈیا کے اوپنر شیکھر دھون نے بھی دیوالی کی مبارکباد دیتے ہوئے ٹویٹ کیا ‘‘امید ہے کہ اس سال دیوالی کا تہوار سب کے گھر میں نئی خوشیاں لائے گا۔ آپ سب کو دیوالی مبارک ہو’’۔ہندوستانی گیند باز ایشانت شرما نے دیوالی کی نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے کہا ‘‘آپ اور آپ کے اہل خانہ کو دیوالی مبارک ہو، دیوالی کی خوبصورتی آپ کے لئے خوشیاں لائے ! میں آپ کی صحت اور خوشحالی کی خواہش کرتا ہوں’’۔انہوں نے ‘‘چلڈرنس ڈے ’’ کو یاد کرتے ہوئے ٹویٹ کیا‘‘ہمیں بچوں کا دن نہیں بھولنا چاہئے ۔ جواہر لال نہرو کی یوم پیدائش کے موقع پر ہر بچے کو میری نیک خواہشات’’۔ہندوستانی ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان اجنکیا رہانے نے بھی ٹویٹ کیا اور سب کو دیوالی کی بہت بہت مبارکباد پیش کیں۔یو این آئی