Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

ملک میں دوسرے دن بھی 44 ہزار سے زائد نئے معاملات، 524ہلاکتیں

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: November 27, 2020 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
10 Min Read
SHARE
 نئی دہلی//ملک میں دوسرے دن بھی کورونا وائرس(کووڈ19) کے 44 ہزار سے زیادہ نئے کیسز سامنے جس سے فعال کیسزکی تعداد ساڑھے چار لاکھ سے زیادہ ہوگئی مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کے مطابق گزگشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 44،489 نئے کیسز سامنے آئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 92.66 لاکھ سے زائد ہوگئی۔ ایکٹیو کیسز کی تعداد 7598 سے بڑھ کر مجموعی 4.52 لاکھ سے زیادہ ہوگئی۔ اسی مدت کے دوران 36،367 مریض شفایاب ہوئے جس سے جان لیوا کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد اب بڑھ کر 86.79 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے۔ اسی مدت میں 524 مزید مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ اموات کی تعداد 1 لاکھ 35 ہزار 223 ہوگئی ہے۔ ملک میں ایکٹیوکیسز کی شرح بڑھ کر 4.88 فیصد، شفایابی کی شرح 93.66 جبکہ اموات کی شرح اب بھی 1.46 فیصد ہے۔ملک میں جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کووڈ۔19 سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر ہے جہاں ایکٹیو کیسز 1250 سے بڑھ کر 85،488 ہو چکے ہیں۔ ریاست میں مزید 65 مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ اموات کی تعداد 46،748 ہوگئی ہے، جب کہ اب تک 16.63 لاکھ سے زیادہ افراد نے کورونا کو شکست دی ہے۔ ریاست کیرالہ میں صحت مند مریضوں کی تعداد 5.11 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے تاہم فعال کیسز 695 سے بڑھ کر 65،234 ہوچکے ہیں جبکہ 2121 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ قومی دارالحکومت دہلی میں ایکٹیو کیسز میں کمی آئی ہے اور اب اس کی تعداد کم ہوکر 38،287 ہوگئی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران یہاں 99 مریضوں کی ہوچکی ہے اورجس سے اس بیماری سے مرنے والے مریضوں کی تعداد8720 ہو چکی ہے جبکہ اب تک 9.98 لاکھ سے زیادہ مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ملک کی جنوبی ریاست کرناٹک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 278 سے بڑھ کر 24،909 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اموات کی تعداد 11،714 اور اب تک 8.41 لاکھ سے زائد مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔ ریاست آندھرا پردیش میں اسی عرصے کے دوران 351 فعال مریضوں کے اضافہ سے مجموعی تعداد 12،673 ہوگئی۔ ریاست میں اب تک 6962 افراد کورونا کی وجہ سے ہلاک اور 8.45 لاکھ سے زیادہ افراد شفایاب ہوئے ہیں۔آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں فعال کیسز بڑھ کر 24،876 ہوگئے ہیں اور اس جان لیوا وبا کورونا وائرس کی وجہ سے 7644 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ریاست میں اب تک پانچ لاکھ سے زیادہ مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔ ریاست تمل ناڈو میں فعال کیسز355 سے گھٹ کر یہ تعداد اب 11،520 پر آچکی ہے ریاست میں اب تک 11،655 افراد ہلاک جبکہ اب تک 7.51 لاکھ سے زیادہ افراد شفایاب ہوئے ہیں۔ریاست اوڈیشہ میں فعال کیسز کی تعداد 6212 ہوگئی ہے اور 1687 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ بیماری سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد تین لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔ ریاست تلنگانہ میں کورونا کے فعال کیسز کم ہوکر 10،784 پر ہوچکے ہیں اور 1444 افراد کی موت ہوچکی ہے جب کہ اس وبا سے اب تک 2.54 لاکھ سے زائد افراد شفایاب ہوئے ہیں۔ریاست مغربی بنگال میں کوروناوائرس کے فعال کیسز 128 سے گھٹ کر مجموعی تعداد 24،752 رہ گئے ہیں اوراب تک 8172 افراد ہلاک اور ریاست میں اب تک 4.34 لاکھ سے زیادہ افراد شفایاب ہوئے ہیں۔ریاست پنجاب میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 7129 ہوگئی ہے جبکہ جان لیوا وبا سے نجات پانے والے مریضوں کی تعداد 1.36 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ اب تک 4684 افراد کی موت ہوچکی ہے۔ریاست مدھیہ پردیش میں فعال کیسز کی تعداد 763 مریضوں کے اضافے سے 13،742 ہوگئی ہے۔اب تک اس ریاست میں 1.81 لاکھ سے زیادہ افراد شفایاب جبکہ اس بیماری سے 3197 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ریاست گجرات میں 14،287 ایکٹیو کیسز ہیں اور 3906 افراد ہلاک اور 1.83 لاکھ سے زائد مریض اس بیماری سے شفایاب ہوئے ہیں۔ بہار میں 5225 سرگرم کیسز ہیں۔ ریاست میں کورونا سے 1237 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 2.25 لاکھ سے زیادہ افراد شفایاب ہوئے ہیں۔ابھی تک ملک میں جان لیوا اور مہلک ترین کوروناوائرس سے چھتیس گڑھ میں 2783، ہریانہ میں 2291، راجستھان میں 2218، جموں وکشمیر میں 1663، اتراکھنڈ میں 1185،آسام میں 978، جھارکھنڈ میں 958، گوا میں 688، پوڈوچیری میں 609، تری پورہ میں 370، ہماچل پردیش میں 585، چنڈی گڑھ میں 266، منی پور میں 245، میگھالیہ میں 110، لداخ میں 108، سکم میں 102، انڈمان اور نکوبار جزائر میں 61، ناگالینڈ میں 61، اروناچل پردیش میں 49 اور دادر نگر حویلی اور دمن دیو میں دوافراد کی موت ہوچکی ہے۔یواین آئی
 

دہلی، مہاراشٹراور مغربی بنگال میں سب سے زیادہ  ہلاکتیں

نئی دہلی//ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جان لیوا کورونا وائرس (کووڈ۔19) سے سب سے زیادہ ہلاکتیں دہلی، مہاراشٹر اور مغربی بنگال میں ہوئی ہیں۔اسی عرصہ کے دوران قومی دارالحکومت دہلی میں کووڈ 19 سے سب سے زیادہ(99) افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اسی مدت کے دوران مہاراشٹر میں 65 اور مغربی بنگال میں 51 کورونا مریضوں کی موت ہوگئی۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں اس مہلک وبا سے 524 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔جمعرات کو صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44،489 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 92.66 لاکھ سے زائد ہوگئی۔ وہیں، صحت مند مریضوں کی تعداد 86.79 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے، جبکہ 524 مزید مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ اموات کی مجموعی تعداد 1،35،223 ہوگئی۔
 

ٹیسٹنگ کی تعداد  13.5 کروڑ سے متجاوز

نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس ٹسٹ کی تعداد 25 نومبر کو ساڑھے تیرہ کروڑ سے زائد ہوگئی۔ملک میں عالمی وباکوڈ۔19 کا پہلا کیس رواں سال 30 جنوری کو سامنے آیا تھا اور اس کے بعد حکومت نے لگاتار جانچ کا دائرہ بڑھایا اور اس سے متاثرہ افراد کی کھوج اور وائرس کی روک تھام پر توجہ دی۔جمعرات کو انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 25 نومبر تک جانچ کی مجموعی تعداد 13 کروڑ59لاکھ 31 ہزار 545 ہوگئی ہے۔اس میں 25 نومبر کو 10 لاکھ 90 ہزار 238 جانچ بھی شامل ہے۔کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے 24 ستمبر کو ایک دن میں ریکارڈ 14 لاکھ 92 ہزار 409 نمونوں کی جانچ کی گئی تھی۔یواین آئی
 

دہلی کے وزیر ماحولیات گوپال رائے کورونا وائرس سے متاثر

نئی دہلی// دہلی حکومت کے ماحولیات، ترقیات اور نظمیات عامہ کے وزیر گوپال رائے جمعرات کے روز کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں۔مسٹر گوپال رائے نے خود ٹویٹ کرکے اس کے بارے میں اطلاع دی ہے۔انہوں نے لکھا کہ ''ابتدائی علامات نمودار ہونے کے بعد کورونا ٹیسٹ کرایا تھا، جس میں رپورٹ مثبت بتایا گیا ہے۔ جو لوگ بھی گزشتہ چند دنوں میں میرے ساتھ رابطے میں آئے ہیں، براہ کرم اپنا خیال رکھیں، اور اپنی جانچ کروائیں''۔قابل ذکر ہے کہ کیجریوال حکومت میں یہ تیسرے وزیر ہیں جو کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ اس سے پہلے وزیر صحت ستیندر جین اور پھر نائب وزیر اعلی منیش سسودیا بھی کورونا وائرس کے انفیکشن سے متاثر پائے گئے تھے۔ فی الحال، دونوں صحتیاب ہوگئے ہیں۔
 

یوپیمیں 2237نئے معاملے

لکھنؤ// اترپردیش میں گذشتہ 24گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 2237نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ریاست کے اڈیشنل چیف سکریٹری (صحت) امت موہن پرساد نے آج کہا کہ ریاست میں کل ایک دن میں 165551نمونوں کی جانچ کی گئی۔ریاست میں اب تک کل 18636313نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔ گذشتہ 24گھنٹوں میں کورونا کے 2237نئے معاملوں کی تصڈیق ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاست میں اس وقت 25422نئے معاملے ہیں۔ ہوم آئی سولیشن میں 12443 افراد، پرائیویٹ اسپتالوں میں 2195افراد، جبکہ بقیہ سرکاری اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ریاست میں ابھی تک 502353افراد صحت یاب ہوکر اپنے گھروں کو جاچکے ہیں۔مسٹر پرساد نے کہا کہ سرویلانس ٹیم کے ذریعہ تقریبا 2.94کروڑ مکانات کا احاطہ کرتے ہوئے 14.38کروڑ افراد کی اسکریننگ کی گئی ہے۔یواین آئی۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سرنکوٹ میں چھت سے گر کر بزرگ خاتون لقمہ اجل
تازہ ترین
پلوامہ ہسپتال میں طبی عملے پرمبینہ طور لاپرواہی کا الزام،ضلع مجسٹریٹ پلوامہ نے انکوائری کا حکم دیا، 15روز میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت
تازہ ترین
ٹھٹھارکہ گول میں 22سالہ نوجوان کی پرُاسرار حالت میں نعش برآمد
تازہ ترین
امرناتھ یاترا کے لیے 8,600سے زائد یاتریوں پر مشتمل چھٹا قافلہ جموں بیس کیمپ سے روانہ
تازہ ترین

Related

برصغیر

شیاما پرساد مکھرجی کی کوششوں سے کشمیربھارت کا اٹوٹ انگ بنا: شاہ

July 6, 2025
برصغیربین الاقوامیتازہ ترین

پاکستان میں بارش اور سیلاب کے سبب 66 افراد جاں بحق ، 127 زخمی

July 6, 2025
برصغیر

وقف ترمیمی ایکٹ | تمل ناڈو میں احتجاج ، مسلم رہنمائوں کا اجلاس منعقد

July 5, 2025
برصغیر

بہار اسمبلی انتخابات | ووٹر لسٹ سے نام حذف نہیں ہونگے چیف الیکشن کمشنر کی ترمیمی معاملہ پر وضاحت

July 5, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?