سرینگر //کشمیر ویمنز پریمیر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ پورے کشمیر میں منعقد کیا گیا، جس میں خواتین کرکٹرز کی 6ٹیموں نے شرکت کی۔ اس ٹورنامنٹ کا اہتمام چنار کور کے تعاون سے ایک مقامی این جی او’ سیو یوتھ‘ ’سیو فیچر‘ نے کیا تھا۔اس ٹورنامنٹ میں 5میچ کھیلے گئے ،جس میں کھلاڑیوں نے انتہائی جوش وجذبہ کا مظاہرہ کیا ۔اس ٹورنامنٹ کا فائنل میچ جمعہ کو بارہمولہ کے جہلم اسٹیڈیم میں سرینگر واریئرز اورگیم سوینجرز کے مابین کھیلا گیا۔جس میں سرینگر واریئرز کو ٹورنامنٹ کا چیمپیئن قرار دیا گیا اور سعیدہ نامی کھلاڑی کو ویمن آف دی میچ قرار دیا گیاجبکہ اقراء رسول کو اس سریز کیلئے بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ میچ میں شریک کھلاڑیوں کو انعامات اور اسناد سے بھی نوازا گیا ہے ۔ مہمان خصوصی نے اس موقعہ پر خطاب کے دوران نوجوان کھلاڑیوں کو حوصلہ افزائی کی اور امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں بھی اس طرح کے کھیل کا مظاہرہ کریں گی ۔