سڈنی/ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی آسٹریلیا اے کے خلاف تین روزہ وارم اپ میچ کے دوران 17 دسمبر کو ایڈیلیڈ میں آسٹریلیا کے خلاف پہلے ڈے نائٹ ٹیسٹ سے قبل اوپنر مینک اگروال کے نیٹ میں مینٹر بن گئے اور مینک کو وراٹ کے مشورے کا پورا فائدہ ملا۔مینک آسٹریلیا کے خلاف چار میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں شامل ہیں۔ مینک گذشتہ ہفتے آسٹریلیا اے کے خلاف کھیلے گئے پہلے پریکٹس میچ میں نہیں کھیلے تھے اوردن۔ رات کے دوسرے پریکٹس میچ کی پہلی اننگ میں صرف دو رن بنا کر آؤٹ ہوئے تھے ۔ وراٹ نے نیٹ پریکٹس میں مینک کی بیٹنگ پر خاص طور پر نظر رکھی اور اسے غلطی کو ٹھیک کرنے کا مشورہ دیا۔ مینک کو بھی وراٹ کی رہنمائی سے فائدہ ہوا اور انہوں نے دوسری اننگ میں 120 گیندوں کا سامنا کیا۔ جبکہ دو چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 61 رن بنائے ۔وراٹ نے پریکٹس میچ سے قبل جمعہ کے روز مینک کے ساتھ نیٹ پر آدھا گھنٹہ گزارا اور اس دوران انہوں نے مینک کو کہاکہ "آپ نے مجھے کچھ بتائے بغیر آخری چند گیندوں کا اچھا سامنا کیا۔" وراٹ کی رہنمائی سے مینک بھی کافی اچھا محسوس کررہے تھے ۔ جس کا نتیجہ بھی ان کی بیٹنگ میں بھی دکھا۔مینک نے وراٹ کے مشورے کے علاوہ فاسٹ بالر جسپریت بمراہ کا بھی نیٹس میں سامنا کیا اور اس دوران آف اسٹمپ کے باہر کئی شاٹس کھیلتے ہوئے ان کے بیٹ سے کئی گیندیں کنارا لگ کربھی گئی، جس کے بعد وہ خود کو کچھ سمجھاتے ہوئے دکھائی دیئے ۔ مینک نے جن گیندوں کا مقابلہ نیٹ میں کیا تھا وہی تھا جو آسٹریلیائی فاسٹ بولر شان ایبٹ نے سڈنی کے پریکٹس میچ میں گلابی گیند سے بولڈ کیا تھا۔اس طرح کی گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے مینک بہت ہی عجیب کیفیت میں آرہے تھے اور کئی بار گیند اپنے بلے کے بیرونی کنارے کے ساتھ پہلی سلپ کی طرف جارہی تھی۔ مینک کو اس طرح تھوڑا پریشان ہوتے ہوئے دیکھ کر وراٹ نے سلامی بلے باز کے پاس خود جاکر مدد کرنے کی پہل کی تاکہ جو وہ غلطی کررہے ہیں اسے ٹھیک کیا جاسکے ۔