دبئی// آئی سی سی خاتون ون ڈے عالمی کپ 2022 کا انعقاد 4مارچ سے نیوزی لینڈ میں ہونے جا رہا ہے جبکہ اس کا فائنل مقابلہ 3 اپریل کو ہوگا۔ بین الاقوامی کرکٹ بورڈ آئی سی سی نے منگل کے روز اس کا اعلان کیا۔خاتون عالمی کپ کا انعقاد پہلے 2021میں کیا جانا تھا لیکن کورونا کے سبب آئی سی سی اسے 2022 تک مؤخر کر دیا تھا۔ آئی سی سی منگل کے روز ترمیمی شیڈیول جاری کیا۔ 50 اوور کے اس ٹورنامنٹ میں دنیا کی آٹھ ٹیمیں حصہ لے گی اور نیوزی لینڈ کے چھ شہروں میں کل 31میچ کھیلے جائیں گے ۔آکلینڈ میں میں ایڈین پارک، ہملٹن کے سڈن پارک، ٹارنگا کے بے اول اور ڈونیڈن کے یونیورسٹی اول میں میچ کھیلیں گے ۔ سیمی فائنل کا مقابلہ کرائسٹ چرچ اور ویلنگٹن میں منقعد کیا جائے گا جبکہ فائنل مقابلہ کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔میزبان نیوزی لینڈ، آسٹرلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور ہندوستان پہلے ہی اس نورنامنٹ کے لیے کوالیفائی کر چکے ہیں جبکہ باقی تین ٹیموں کا انتخاب آئی سی سی کوالیفائنگ ٹورنامنٹ کے ذریعے کیا جائے گا۔ کولیفائنگ ٹورنامنٹ سری لنکا میں 26 جون سے 10 جولائی 2021 کے درمیان ہوگا۔ اس خاتون عالمی کپ کی شروعات نیوزی لینڈ اور کوالیفائر کی کسی ایک ٹیم کے ساتھ مقابلے سے ہوگی۔