ایڈیلیڈ// ہندستانی ٹیم کے سابق کپتان سنیل گاوسکر نے کہاہے کہ ٹیم اندیا کے باقاعدہ کپتان وراٹ کوہلی کی غیرموجودگی سے آسٹریلیا ئی ٹیم کو راحت ملے گی۔وراٹ کوہلی ہندستان اور آسٹریلیا کے مابین 17دسمبر سے شروع ہورہی چار میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے بعد اپنے پہلے بچے کی پیدائش کی مدنظر واپس آئیں گے ۔ وراٹ نے آسٹریلیا میں کھیلے گئے 12ٹیسٹ میچوں میں 6سنچری بنائی ہیں۔ ایسے میں ان کا وطن واپس آنا ٹیم کی کارکردگی پر اثر ڈال سکتا ہے ۔گاوسکر نے کہاکہ میں اس بات سے متفق ہوں کہ وراٹ کی غیرموجودگی میں بلے بازی لائن اپ میں ایک بڑا گیپ نظر آئے گا۔ آسٹریلیا کی ٹیم کو وراٹ کوہلی کے خلاف آخری تین ٹیسٹ میچوں میں گیندبازی نہیں کرنی پڑے گی اور یہ ان کے لئے نہایت راحت کی بات ہوگی۔انہوں نے کہاکہ ایسے میں وراٹ ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں بہتر کارکردگی پیش کرنا چاہیں گے تاکہ ٹیم کو ایک اچھی شروعات مل سکے لیکن وراٹ کی غیرموجودگی میں ٹیم کے کسی دیگر کھلاڑی کو فاضل ذمہ داری اٹھانی ہوگی اور اپنے کھیل کی سطح کو اونچا اٹھانا ہوگا۔آسٹریلیا کے سابق کپتان ایلن بارڈر نے بھی وراٹ کی غیرموجودگی پر اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ ان کی متبادل تلاش کرنا مشکل ہے ۔ انہوں نے کہاکہ وراٹ کا متبادل نہایت مشکل ہے ۔