Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
افسانے

آخری اُمید

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: January 10, 2021 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
7 Min Read
SHARE
میں وہ دن آج بھی نہیں بھولتا ،جب زندگی کو میں نے بہت قریب سے جانا ،سمجھا اور امیدوں کوپلک جھپکنے میں بکھرتے دیکھا تھا۔تقریباََ دو سال ہوگئے اس واقعہ کو ،لیکن آج بھی اُس نوجوان کی شکل مجھے بخوبی یاد  ہے جواس کہانی کا صرف ایک حصہ ہی نہیں بلکہ بجائے خود ایک کہانی تھا ۔
یہ کہانی شروع ہوتی ہے اسلم نامی ایک لڑکے سے جو کچھ سال پہلے ہمارے آفس کے ٹھیک سامنے ایک معمولی سا ہوٹل چلاتا تھا۔نہایت ہی شریف اور نیک ،اس لڑکے نے بڑی ہی قلیل مدت میں سب کے دل پر فتح پالی تھی۔بچپن میں ہی والد کا انتقال ہونے کی وجہ سے ساری ذمہ داریاں اس کے کاندھوں پر آن پڑی تھی۔ایک دن میں اُس کے ٹی سٹال میں چائے پینے گیااور باتوں ہی باتوں میں میںنے اُس سے اُس کی تعلیم کے بارے میں پوچھا ۔اُس نے لمبی آہ کھینچی اور پھر ہلکا سا مسکراتے ہوئے کہا’’بھائی جان میں ایم ۔اے پاس ہوں ‘‘۔اس کا یہ کہنا ہی تھا کہ میرے ہاتھوں میں چائے کی پیالی دھری رہ گئی ۔تم پھر اس معمولی سے چاہئے خانے میں کیا کر رہے ہو ۔میں نے جھٹ پٹ پوچھ لیا۔وہ کچھ دیر مجھے دیکھتا رہا، گویا آنکھوں سے الفاظ بیان کرنے کی کوشش کر رہا ہو ۔پھر دھیمی آواز میں کہنے لگا’’آپ جانتے تو ہیں ہی کہ والد کی وفات کے بعد ایک میں ہی ہوں جس کے کاندھوپر ساری ذمہ داریوں کا بوجھ ہے ۔ابھی کچھ پیسے بنا لوں بعد میں اچھا روز گار ڈھونڈ لوں گا ،اس نے جان چھڑاتے ہوئے کہا۔ میں نے بھی اس بات پر زیادہ غور نہ کیا اور اپنے گھر کی اور روانہ ہوگیا۔
مجھے آج بھی یاد ہے کہ نہایت رنج و الم کے باوجود بھی اس کے ماتھے پر شکن نظر نہ آتی ۔یوں ہی ہنس مکھ چہرہ لیے وہ سب سے ملتا رہتا ،باتیں کرتا ۔محسوس تک نہیں ہوتا تھا کہ کبھی اسے بھی غم ستاتے ہونگے ۔یہ بھی رنجیدہ ہوگا ۔دراصل انسان دوسروں کی خوشی میں خوشی ڈھونڈتے ڈھونڈتے اتنا مصروف ہو جاتا ہے کہ اُ سے اپنے اندر پنپتے دُکھ کو محسوس کرنے تک کی بھی فرصت نہیں ملتی اور پھر ایک انسان کرے بھی کیا ۔ساری زندگی اسی فرضی مسکراہٹ کے نام یوں ہی کر دیتا ہے۔اسلم کی کہانی بھی کچھ ایسی ہی تھی۔نہ جانے کون سی طاقت تھی جو اسے ٹوٹنے نہیں دیتی تھی۔ایسا نہیں تھا کہ وہ تکلیفوں کا رُخ  کسی جادو سے موڑ دیا کرتا تھابلکہ وہ نہایت ہی محنتی قسم کا لڑکا تھااور اس کی محنت اور اس کی نیک نیتی ہر ایک تکلیف کو اس سے دور لے جاتی تھی ۔اسی طرح  دیکھتے ہی دیکھتے ُاُس کا چھوٹا سا یہ ٹی سٹال جنرل سٹور میں تبدیل ہوگیا ۔وہ اپنی ترقی پر بہت خوش تھا۔اُس روزبھی وہ مجھ سے ملا اور مجھ سے کہنے لگا بھائی جان آج میں بہت خوش ہوں ۔آج شہر سے دکان کے لیے مال آرہا ہے۔آپ بھی میری نئی دکا ن پر ضرورآیئے گا۔اس کی ان باتوں سے اُس کی اندرونی خوشی اس قدر چھلک رہی تھی کہ سامنے والے کو بھی اُسے محسوس کرتا تھا۔
دو پہر کا کھانا کھا کر مجھے اچانک سے خیال آئے کہ چلو چل کر اسلم کی نئی دکان کا معائینہ کیا جائے ۔یہ سوچ کر میں اُس کی دکان کی اور روانہ ہوگیا۔دیکھتا ہوں کہ لوگ خاصی بھیڑ لگائے اُس دکان کے چاروں اور کھڑے ہیں۔اتنی بھیڑ؟میں نے من ہی من میں اپنے آپ سے سوال کیا۔کسی نہ کسی طرح میں بھیڑ میں سے جگہ بنا کر آگے نکل گیا۔سامنے اسلم تھا۔اُس کے ہاتھوں میں چٹھی تھی۔جس میں یہ درج تھا کہ تمہارا سارا مال لوٹا گیا۔بت بنے کھڑا  وہ میری طرف دیکھنے لگا ۔پھر زور سے میری طرف دوڑ کر آیا ۔گویا اس کے پیچھے ہزار بلائیں پڑی ہوں اور آتے ہی مجھے زور سے گلے لگا کر پھوٹ پھوٹ کر رونے لگا ۔میں حیران  وپریشان نگاہوں سے اسے دیکھ رہا تھاکیوں کہ اس سے پہلے میں نے اسے کبھی روتے ہوئے نہ دیکھا تھا۔میں نے اُ س سے جب رونے کا سبب دریافت کیا تو اس نے کہا بھائی جان میں نے ساری عمر اپنے لیے ایک ہی سپنا دیکھا تھ اکہ میری ایک بڑی سی دکان ہو ۔اس لیے میں اپنی روزانہ کی کمائی میں سے کچھ پیسے بچا لیتا تھاتاکہ ایک دن اپنا یہ خواب شرمندہ تعبیر کرسکوں ۔اُن ہی پیسوں سے میں نے دکان کے لیے کچھ مال و سودا خریدا تھا لیکن شہر سے آتے آتے کچھ لٹیروں نے میرا سارا مال لوٹ لیا۔اس نے اپنے ہاتھ میں پڑی چھٹی مجھے دکھائی اور یہ کہا کہ آخری امید بھی ٹوٹ گئی بھائی جان۔اُس نے میری طرف نم ناک آنکھوں سے دیکھا ۔میں نے اُس کے چہرے کو غور سے دیکھا۔ ایسا معلوم ہوتا تھا کہ اس بار اس کا دل ٹوٹا نہیں بلکہ مرجھا گیا ہے۔ آج زندگی کا ایک اور پہلو مجھے نظر آگیا۔
دراصل زندگی غم اور خوشی کا ہی دوسرا نام ہے ۔اگر غم نہ ہوتے تو زندگی کا مزہ ہی کرکرا ہوجاتا۔یہ سوچتے سوچتے میں اپنے آپ کی اور اُس غم زدہ جوان کو ڈھارس بندھاتے آگے بڑا۔
 
محلہ قاضی حمام بارہ مولہ ،موبائل نمبر؛9469447331
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جموں-سرینگر قومی شاہراہ پرادھمپورکے سمرولی میں پتھر گر آنے کے باعث ٹریفک متاثر
تازہ ترین
رکشا بندھن پر جموں کا آسمان بنا رنگوں کا میلہ چھتوں پر پتنگوں کی جنگ، بازاروں میں خوشیوں کی گونج
جموں
بانہال میں چھوٹی مسافر گاڑیوںاور ای رکشاوالوں کے مابین ٹھن گئی الیکٹرک آٹو کو کسی ضابطے کے تحت صرف قصبہ میں چلانے کی حکام سے اپیل
خطہ چناب
جموں و کشمیر کو دہشت گردی اور منشیات سے پاک بنانے کی ذمہ داری ہر شہری پر عائد ہے | کچھ عناصر ٹی آر ایف کی زبان بولتے ہیں پولیس اور سیکورٹی فورسز امن کو یقینی بنانے اور ایسے عناصر کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کیلئے پُرعزم:ایل جی
جموں

Related

ادب نامافسانے

کیچڑ میں کھلا کنول افسانہ

July 19, 2025
ادب نامافسانے

چمکتی روشنیوں کا اندھیرا افسانہ

July 19, 2025
ادب نامافسانے

آفت کے بعد افسانہ

July 19, 2025
ادب نامافسانے

تو مہکے میں مرجائوں افسانہ

July 19, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?