واشنگٹن// عالمی سطح پر موذی اور جان لیوا وبا کورونا وائرس کے باعث اب تک دنیا بھرمیں 9.87 کروڑ سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں ، جبکہ 55 فیصد سے زیادہ یعنی 5.44 کروڑ مریضوں نے اس جان لیوا اور موذی وائرس کو شکست دی ہے اور اب تک 21.20 لاکھ سے زائد مریضوں نے جانیں گنوائی ہیں۔دریں اثنا کووڈ ۔19 کے خلاف دنیا کے کئی ممالک میں ویکسی نیشن کی مہم شروع کی جاچکی ہے ۔امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک میں کورونا وائرس سے 9کروڑ 87لاکھ 4846 افراد متاثر اورپانچ کروڑ 44 لاکھ 9 ہزار سے زائد مریضوں نے شفایابی حاصل کی ہے وہیں دنیا بھر میں اب تک 21 لاکھ 20 ہزار سے زیادہ کورونا مریضوں کی موت ہوچکی ہے ۔کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ریاستہائے متحدہ امریکہ ہے جہاں کورونا متاثرین کی تعداد لگ بھگ 2 کروڑ 50 لاکھ سے سے زائد ہوچکی ہے ۔ جبکہ 4.17 لاکھ سے زیادہ مریض فوت ہوچکے ہیں۔برازیل میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 88.16 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 77.75 لاکھ سے زیادہ افراد شفایاب ہوچکے ہیں اور اس وبا کی وجہ سے اب تک 2.16 لاکھ سے زیادہ مریض دم توڑ چکے ہیں۔ روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 36.58 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 30.76 سے زیادہ افراد شفایاب ہوئے ہیں جبکہ 67،919 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برطانیہ میں 36.27 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائر سے متاثر اور 97،518 افراد فوت ہوچکے ہیں۔فرانس میں اس وائرس سے اب تک 30.93 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 73،018 مریض فوت ہوچکے ہیں۔ اسپین میں اس وبا کی وجہ سے اب تک 24.99 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 55،441 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اٹلی میں اب تک 24.55 لاکھ سے زیادہ افراد اس وائرس سے متاثر اور 85،162 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اب تک ترکی میں 24،44 لاکھ سے زیادہ افراد کووڈ ۔19 سے متاثر اور 24،933 مریضوں کی موت ہوچکی ہے ۔جرمنی میں جان لیوا کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 21.37 لاکھ کو عبور کر چکی ہے اور اب تک 51،873 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ کولمبیا میں اس مہلک وائرس سے 20.02 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 50،982 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ ارجنٹائنا میں کووڈ ۔19 سے 18.62 لاکھ سے زیادہ افراد متاثراور46،737 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ میکسیکومیں 17.32 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر اور 1،49،084 مریض لقمہ اجل بن چکے ہیں۔پولینڈ میں کورونا وائرس کے 14.70 لاکھ سے زیادہ کیسز ہوچکے ہیں اور 35،253 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ جنوبی افریقہ میں کورونا سے متاثرہ کیسز کی تعداد 14.04 لاکھ کو عبو ہوچکی اور 40،574 مریض دم توڑ چکے ہیں۔