جموں//محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ کسانوں کو اعتماد میں لئے بغیر قوانین بنائے گئے اور مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ان 3قوانین کو واپس لیا جائے۔ سینئر پی ڈی پی لیڈران اور پارٹی معاملات کیلئے جموں آئی محبوبہ مفتی نے کہاکہ ’میں سمجھتی ہوںکہ سرکار کو یہ قوامین فوری طور پر واپس لینے چاہئے‘۔ نیوم جمہوریہ پر نئی دہلی میں تشدد پر پوچھے گئے نامہ نگاروں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہاکہ ایسا لگ رہا ہے کہ کسانوںکو یہ بدنام کرنے کی سازش ہے۔انہوںنے کہاکہ ’’یوم جمہوریہ آئین منانے کا دن ہے اور جب آپ قوانین بناتے ہیں اور جب یہ قوانین آئین کی بنیاد کیخلاف ہوں ، فارم بلوں کیلئے اورکسانوں کو کبھی اعتماد میں نہیں لیاگیا‘‘۔انہوںنے کہاکہ کسان ڈر محسوس کررہے ہیں اور کسان طبقہ میں یہ ڈر دور کرنے کیلئے ان قوانین کو واپس لینا چاہئے۔ محبوبہ مفتی نے دعویٰ کیاکہ یوم جمہوریہ پر جو تشدد ہوا، اس میں بی جے پی کے کارکن ملوث تھے۔ ایک ہفتہ تک جموں میںرہنے کے دوران محبوبہ مفتی سرحدی علاقوں پونچھ ، راجوری اور چناب وادی کا دورہ کرینگی اور پارٹی لیڈروں اور کارکنوں سے ملیں گی۔