کوٹرنکہ// جموں وکشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے کی مانگ کرتے ہوئے اپنی پارٹی کے نائب صدر چوہدی ذوالفقار علی نے کہا کہ غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے ترقیاتی عمل کا فقدان ہے اور راجوری میں ترقیاتی عمل جمود کا شکار ہے۔کارکنوںکے اجلاس سے یہاں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مرکز سے مانگ کرتے ہوے کہا کہ جلد از جلد یوٹی کو ختم کر کے ریاست کا درجہ بحال کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں میں خوف ہے کہ ہماری زمینیں اور روزگار محفوظ نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر کی زمینوں اور روزگار کو تحفظ فراہم کیاجائے اور جلد از جلد پڑھے لکھے بے روز گار نوجوانوں کے لیے خصوصی پیکیج کا اعلان کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکومت کے دوران جو کام شروع ہوئے تھے، وہ لیفٹنٹ گورنر راج کے دوران ٹھپ ہوچکے ہیں جسکی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی سرکار کا دعویٰ ہے کہ گزشتہ برس کافی فنڈس جموں کشمیر کو فراہم کیے گئے لیکن زمینی سطح پر حقائق اس کے برعکس نظرآرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جلد از جلد آنس آبپاشی نہر، کوٹرنکہ بڈھال سڑک اور ڈگری کالج کوٹرنکہ و ہسپتال کوٹرنکہ کے تعمیری کام میں شدت لائی جائے۔