بنکاک//عالمی چیمپئن ہندستان کی پی وی سندھو نے ورلڈ ٹور فائنلس بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں جمعہ کو اپنے گروپ -بی میں جیت حاصل کی جبکہ کدامبنی شری کانت کو لگاتار تیسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اپنے پہلے دو میچ ہارنے کے بعد سندھو نے آخری گروپ میچ میں تھائی لینڈ کی پورن پاوی چوکووانگ کو 42 منٹ میں 18-21، 15-21 سے شکست دی۔ لیکن سندھو جیت کے باوجود گروپ میں چوتھے اور آخری مقام پر رہیں۔ تھائی کھلاڑی نے اس شکست کے باوجود گروپ میں سرفہرست رہتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ عالمی نمبر ون کھلاڑی تائپے کی تائی جو ینگ گروپ میں دوسرے مقام پر رہ کر سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔ گروپ اے سے کوریا کی سی ینگ این او ر اسپین کی کورلینا مارن نے سیمی فائن میں جگہ بنائی۔ شری کانت کو گروپ بھی میں ہانگ کانگ کے این جی کا لانگ اینگاس نے ایک گھنٹے پانچ منٹ تک سخت جدوجہد میں 21-12، 21-18، 19-21 سے شکست دی۔ شری کانت کو اپنے گروپ میں مسلسل تیسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ شری کانت گروپ میں چوتھے مقام پر رہے۔ یو این آئی