گاندربل//بارسو گاندربل میں صبح شام پبلک ٹرانسپورٹ میسر نہ ہونے کی صورت میں ہزاروں افراد کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔گاندربل سے بارسو تک12 کلومیٹر کا فاصلہ ہے جس کے لئے صبح شام پبلک ٹرانسپورٹ میسر نہ ہونے کی وجہ سے مقامی آبادی جن میں طلابء ،تجارت پیشہ افراد، سرکاری ملازمین، بیماروں اور عام افراد ،جن کو بارسو سے گاندربل روزانہ جانے کی ضرورت پڑتی ہے تاہم بارسو اور کرہامہ اس جگہ پر موجود ہے جہاں صفاپورہ، واکورہ اور سمبل سے آنے والی گاڑیوں میں جگہ نہ ہونے کی صورت میں ان کو گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا ہے۔اگرچہ مقامی شہریوں نے متعدد بار اس ضمن میں ضلع انتظامیہ اور محکمہ موٹر وہکیلز کو مطالبہ کیا کہ بارسو سے گاندربل تک سومو گاڑیوں کی سروس شروع کی جائے تاہم کسی نے بھی اس جانب توجہ نہیں دی۔اس بارے میں جب کشمیر عظمی نے محکمہ موٹر وہکیلز کے اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر عارف احمد شاہ سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ جلد بارسو سے گاندربل تک سومو سروس شروع کی جائے گی ۔