بارہمولہ //ضلع بارہمولہ کے متعد د علاقوں میں نل جم جانے سے پینے کے صاف پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے، جس کی وجہ سے سخت سردیوں کے ان ایام میں درجنوں دیہات میں ہا ہا کار مچی ہوئی ہے اور محکمہ کے ملازمین پانی سپلائی بحال کرنے میں پوری طرح سے ناکام نظر آرہے ہیں ۔ ۔ ٹنگمرگ ، پٹن ، سوپور ، نارواو ، بونیار اور رفیع آباد کے بیشتر دیہات لوگوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ ان علاقوں میںپانی کے نل جم جانے سے پانی کا شدید بحران پیدا ہوا گیا ہے جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر چہ انہوں نے کئی بار متعلقہ حکام کو اس بارے میں مطلع کیا تھا لیکن ہمیں مایوسی کے سوا اور کچھ نہیں ملا۔ لوگوں نے متعلقہ محکمہ کے علیٰ آفیسرن سے مطالبہ کیا ہے کہ ان علاقوں میں فوری طور پر پانی سپلائی میں بہتری لائی جائے تاکہ لوگوں کو درپیش مشکلات سے نجات مل سکیں۔